بھارت آئی پی گیس منصوبے میں جلد شامل ہوجائیگاایران

پاکستانی سنجیدگی دیکھتے ہوئے نئی دہلی نے مذاکرات میں شمولیت اختیار کی.

ایرانی کنٹریکٹرز نے پائپ لائن کے پاکستانی سیکشن پرکام شروع کر دیا، ترجمان وزارت تیل. فوٹو: اے ایف پی

ایران نے کہا ہے کہ بھارت 'ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے' میں شامل ہونے کے لیے مذاکرات کر رہا ہے اور جلد منصوبے میں شامل ہو جائے گا۔

ایرانی خبرایجنسی مہر نے وزارت تیل کے ترجمان علی رضا نیک زاد رہبر کے حوالے سے بتایاکہ بھارت جلد ایران پاکستان گیس پائپ لائن میں شامل ہو رہا ہے اور اس کے لیے بھارتی وزیر پٹرولیم وقدرتی گیس ایم ویرا پامولی نے مارچ میں رضا مندی ظاہر کرتے ہوئے بات چیت شروع کرنے کا اشارہ دیا تھا۔




ترجمان کے مطابق منصوبے پر پاکستان کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے نئی دہلی نے منصوبے کے لیے مذاکرات میں شمولیت اختیار کی۔ ترجمان نے امن پائپ لائن کے حوالے سے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن پر خاصی پیش رفت ہوئی ہے اور ایرانی کنٹریکٹرز نے پائپ لائن کے پاکستانی سیکشن پر کام شروع کر دیا ہے۔

جبکہ پاکستانی سرحدی علاقے پر کام ایرانی سرزمین پر 900 کلومیٹر پر پائپ لائن بچھانے کا کام مکمل کرنے کے بعد شروع کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس منصوبے سے پاکستان کو ایران سے21.5 ملین کیوبک میٹرزیومیہ قدرتی گیس برآمد کی جائے گی۔
Load Next Story