بجلی پیداواروزارت پٹرولیم نے50ارب روپے ماہانہ مانگ لیے
تھرمل پاورپلانٹس کو20ہزار ٹن یومیہ فرنس آئل درکار ہے،بل ادائیگیاں کم ہو رہی ہیں
پانی وبجلی اورخزانہ کی وفاقی وزارتوںکو رقم کا بندوبست کرنے کے لیے خط ارسال فوٹو: کریٹیو کامنز/فائل
لاہور:
وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل نے ملک میں بجلی کے بحران پر قابو پانے اور بجلی کی پیداواری کمپنیوں کو مطلوبہ تیل کی تسلسل کے ساتھ فراہمی کے لیے 50ارب روپے ماہانہ فراہم کرنے کی درخواست کردی ہے۔
وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے حکام نے بتایا کہ وزارت کی طرف سے وزارت پانی و بجلی کو اور وزارت خزانہ کو لیٹر لکھا گیا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی اور پیداوار بڑھانے کے لیے تھرمل پاور پلانٹس کے لیے 20 ہزار ٹن یومیہ فرنس آئل کی فراہمی درکار ہے اور اس کے لیے 50ارب روپے ماہانہ کی ضرورت ہے۔
مگر وزارت پانی و بجلی کی طرف سے واجبات کی عدم ادائیگیوں اور نئے بلوں کی بھی کم ادائیگی کے باعث مسائل بڑھ رہے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ 50 ارب روپے ماہانہ فراہمی کا انتظام کیا جائے۔