سلمان بٹ کے ماہر نفسیات سے سیشنز کرائے جائینگے
ملکی کرکٹرز کو اپنی غلطی اور میچ فکسنگ کے نقصانات سے آگاہ کریں گے.
آئی سی سی کیلیے بیان میں پلیئرزکوکرپشن سے محفوظ رہنے کا مشورہ دینگے فوٹو: ایکسپریس / فائل
پاکستان کرکٹ بورڈ سابق اوپنر سلمان بٹ کے ماہر نفسیات کے ساتھ سیشنز کرائے گا۔
وہ ملکی کرکٹرز کو میچ فکسنگ کے نقصانات سے آگاہ کریں گے، آئی سی سی کیلیے بھی ان کا بیان تیار کیا جائیگا جس میں وہ کھلاڑیوں کوکرپشن سے محفوظ رہنے کا مشورہ دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سلمان بٹ نے ہر محاذ پر ناکام ہونے کے بعد اب ہار مانتے ہوئے آئی سی سی کا مشورہ تسلیم کر لیا ہے۔
وہ پی سی بی کے زیراہتمام ری ہیبلی ٹیشن پروگرام میں حصہ لینے پر آمادہ ہو چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان اس کیلیے پہلے ہی ذہن بنا چکے تھے، آئی سی سی کے چیف ڈیورچرڈسن کے منگل کو جاری شدہ بیان سے اس کا براہ راست تعلق نہ تھا، سلمان جب پی سی بی ہیڈکوارٹرز پہنچے تو چیئرمین ذکا اشرف سے ملاقات نہ ہو سکی، وہ تحریری بیان استقبالیہ کائونٹر پر چھوڑ کر چلے گئے۔
اس میں انھوں نے ری ہیبلی ٹیشن پروگرام میں شرکت پر آمادگی ظاہر کی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ روز سلمان بٹ کے خط پر غور کیا گیا، چونکہ اس کیس میں ویسے ہی ملک کی بڑی بدنامی ہو چکی اس لیے پی سی بی اب اسے لوپروفائل رکھنا چاہتا ہے، سلمان کے ماہر نفسیات کے ساتھ سیشنز رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا جو انھیں آئندہ ایسے کاموں سے باز رکھنے کی تلقین کریں گے۔
سابق اوپنر کی قومی کرکٹرز سے ملاقات کرائی جائیگی جنھیں وہ بتائیں گے کہ وہ ٹیم کے کپتان تھے مگر فکسنگ نے جیل تک پہنچا دیا،اسی طرح آئی سی سی کیلیے ان کی ایک خصوصی ویڈیو تیار کی جائے گی جس میں وہ پلیئرز کوکرپشن سے محفوظ رہنے کی ہدایت دینگے، اسپاٹ فکسنگ میں ہی ملوث عامر بھی ایسی ہی ویڈیو تیار کرا چکے ہیں۔