گریڈ ٹوکرکٹ بسم اللہ خان وقاص اور اکبرالرحمان کی سنچریاں

کے ای ایس سی نے457 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئرڈ کردی،محمد عباس کی7 وکٹیں.

کے ای ایس سی نے457 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئرڈ کردی،محمد عباس کی7 وکٹیں. فوٹو : فائل

پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں کے ای ایس سی نے عمر ایسوسی ایٹس کو بیک فٹ پر دھکیل دیا،ٹیم نے بسم اللہ خان، محمد وقاص اور اکبرالرحمان کی سنچریوں سے تقویت پاتے ہوئے 5 وکٹ پر457 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئرڈ کی۔

پی ٹی وی کیخلاف ایس پی ایم کی ٹیم پہلی اننگز میں 116 رنز پر پویلین لوٹ گئی، محمد عباس نے51 رنز کے عوض7 وکٹیں لیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی میں عمر ایسوسی ایٹس نے ٹاس جیت کر پہلے حریف کو بیٹنگ دینے کا فیصلہ کیا، کے ای ایس سی کے بیٹسمینوں نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 83 اوورز میں457 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئرڈکردی، بسم اللہ خان نے 128 اور محمد وقاص نے 119 رنز بنائے، اکبرالرحمان نے صرف 73 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 111 رنز کی اننگز کھیلی،اس میں 16چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔




سعد علی 58 پر آئوٹ ہوئے، نوید خان نے 31 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ پہلے روز کے اختتام پر عمر ایسوسی ایٹس کی ٹیم نے 5 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے20 رنز اسکور کرلیے تھے۔ میرپور آزاد کشمیر اسٹیڈیم میں دوسرے سیمی فائنل کا ٹاس پی ٹی وی نے جیتنے کے بعد سید پیپرز کو 116 رنز پر ٹھکانے لگادیا، محمد عباس نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے صرف51 رنز کے عوض 7 شکار کیے، نصراللہ نے دو وکٹیں اپنے نام کیں، سلمان علی25 ، عمران بٹ 22 اور جہانداد خان 20 رنز کے ساتھ تھوڑی مزاحمت کرنے میں کامیاب رہے۔

پی ٹی وی نے5 وکٹ پر 193 رنز بنا کر77کی برتری حاصل کر لی، وقاص احمد51، راحیل مجید40 اور رضوان احمد39رنز کے ساتھ نمایاں رہے، عماد وسیم 33 پر ناقابل شکست ہیں، فہیم اشرف نے 42 اور نصیر اکرم نے74 رنز کے بدلے2,2 بیٹسمینوں کو پویلین کا راستہ دکھایا۔
Load Next Story