وزیراعظم کھوسو کے فرزندکی پھرترقی ڈائریکٹراین ایچ اے تعینات
محمداعظم ایڈیشنل سیکریٹری اطلاعات،فضل میکن تجارت،طارق پیرزادہ مذہبی امور مقرر
محمداعظم ایڈیشنل سیکریٹری اطلاعات،فضل میکن تجارت،طارق پیرزادہ مذہبی امور مقرر. فوٹو : فائل
این ایچ اے نے وزیراعظم میرہزارخان کھوسوکے فرزند شفقت حسین کھوسوکوضم کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں گریڈ17 سے گریڈ18 میں ڈپٹی ڈائریکٹرانجینئرنگ لگایا دوسرے مرحلے میں ترقی دیکرڈائریکٹرمینٹی نینس لگایا اور اب تیسرے مرحلے میںگزشتہ روزانھیں جی ایم سندھ جنوبی این ایچ اے کراچی آفس میںاسی تنخواہ اور اسکیل میںڈائریکٹر کنسٹرکشن لگانے کے احکام جاری کردیے ہیں۔
ان کی این ایچ اے میںانڈکشن آغازحقوق بلوچستان کے تحت خوش آئند تصورکی جارہی ہے۔ اس ضمن میں ڈپٹی ڈائریکٹرپرسنل ٹووقاص خالدملک نے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔
جس کی کاپی ''ایکسپریس'' کے پاس موجودہے۔ دریں اثناء وفاقی حکومت نے انفارمیشن گروپ گریڈ21 کے وزیراعظم کے پی ایس ٹوپریس سیکریٹری محمداعظم کوایڈیشنل سیکریٹری وزارت اطلاعات ونشریات، سابق چیف کمشنرطارق محمودپیزادہ کو ایڈیشنل سیکریٹری وزارت حج ومذہبی امور، فضل عباس میکن کو ایڈیشنل سیکریٹری تجارت، ڈی ایم جی گریڈ بیس کی وزیراعظم سیکریٹریٹ کی جوائنٹ سیکریٹری حمیرااحمدکو جوائنٹ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن لگادیاہے جبکہ سندھ اسمبلی کے ڈپٹی سیکریٹری آفتاب احمدمہرکی ڈیپوٹیشن مدت پوری ہونے پران کی خدمات واپس سندھ حکومت کے سپردکردی گئی ہیں اور ڈاکٹراخترنذیرکوجوائنٹ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ای ونگ لگانے کانوٹیفکیشن آج (جمعرات) جاری کردیاجائیگا۔