ایچ ای سی کو وزارت تعلیم کے ماتحت کرناخلاف قانون ہے جاویدلغاری

یہ خودمختارادارہ،کسی کے تابع نہیں کیاجاسکتا،ایکٹ میں ترمیم ناگزیر ہے ، وزیراعظم کوخط

یہ خودمختارادارہ،کسی کے تابع نہیں کیاجاسکتا،ایکٹ میں ترمیم ناگزیر ہے ، وزیراعظم کوخط. فوٹو ایکسپریس

چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن ڈاکٹرجاویدلغاری نے کہاہے کہ ہائرایجوکیشن کمیشن کوبغیرقانون سازی کیے بزنس آف رولزمیں تبدیلی کرکے وزارت تعلیم وتربیت کے زیرسایہ کردیاگیاہے جوایچ ای سی کے ایکٹ،سپریم کورٹ اورسندھ ہائیکورٹ کے احکامات سے متصادم ہے۔

نگران وزیر اعظم میرہزارخان کھوسوکے نام لکھے گئے 3 صفحات پر مشتمل خط میں ایچ ای سی کے ایکٹ کوواضح طور پر تحریر کیا گیاجس کی مطابق ایچ ای سی کاچئرمین جس کاعہدہ وفاقی وزیر کے برابرہے کامالی وانتظامی امورکاکام ایچ ای سی کے ذمے ہے اوراس کی کنٹرولنگ اتھارٹی وزیراعظم ہے اوریہ تمام اقدامات کاجوابدہ براہ راست وزیراعظم کو ہے، مندرجات میں یہ بھی واضح طور پر تحریر ہے کہ ایچ ای سی خود مختار ادارہ ہے جس کوکسی وزارت یاکسی ادارے کے تابع نہیں کیا جا سکتا جبکہ اس کے ایکٹ میں ترمیم نہ کی جائے۔




اس ضمن میںسپریم کورٹ اورسندھ ہائیکورٹ کے احکامات بھی واضح ہیںجن کو نظراندازکرتے ہوئے ایچ ای سی کو وزرات تعلیم وتربیت کے تابع کردیاگیاہے اور فنڈز کی فراہمی بھی وزارت کے ذریعے کردی گئی ہے،چیئرمین ایچ ای سی نے 22 فروری کے جاری کردہ نوٹیفکیشن پراپنے تحفظات کااظہارکرتے ہوئے وزیراعظم کونظرثانی کی درخواست کی ہے، چیئرمین کاکہناہے کہ اس اقدام سے ایچ ای سی کی کارکردگی متاثر ہوگی۔
Load Next Story