قیام امن کیلیے ہرممکن اقدامات کرینگے نگراں وزیر داخلہ
سیاسی سربراہوں کوگریڈنگ کے لحاظ سے سیکیورٹی دینگے،کرمنل گینگ کیخلاف کارروائی جاری ہے
الیکشن کیلیے ماحول سازگار بناناحکومت ہی نہیں تمام محب وطن قوتوں کی ذمے داری ہے، ملک حبیب. فوٹو : فائل
نگراں وفاقی وزیر داخلہ ملک حبیب خان نے کہاہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کوگریڈنگ کے لحاظ سے سیکیورٹی فراہم کی جائیگی۔
پرامن،شفاف اورغیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقادکیلیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے بلکہ ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ کرمنل گینگ کیخلاف کارروائی جاری ہے،پرامن ماحول کو سازگار بناناصرف حکومت ہی نہیں تمام محب وطن قوتوں کی ذمے داری ہے۔ وہ بدھ کو جماعت اسلامی،تحریک انصاف اور سنی تحریک کے وفودسے الگ الگ ملاقات میں اظہارخیال کررہے تھے ۔
جماعت اسلامی کے رہنما محمد حسین محنتی نے انھیں سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا جس پر وزیر داخلہ نے جماعت اسلامی کے تحفظات سے الیکشن کمیشن کوآگاہ کرنیکی یقین دہانی کرائی۔ انھوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو عام انتخابات میں یکساں مواقع میسر ہوں گے۔
ڈپٹی سیکریٹری جنرل عمران اسماعیل کی قیادت میں ملنے والے تحریک انصاف کے وفدنے بھی ملک حبیب سے کراچی میں انتخابی عمل کے دوران امن وامان برقراررکھنے سے متعلق اقدامات پرتبادلہ خیال کیا۔ملک حبیب خان سے ثروت اعجاز قادری کی قیادت میں سنی تحریک کے وفد نے بھی سیکیورٹی کومزید بہتر بنانے سے متعلق اقدامات پرتبادلہ خیال کیا۔این این آئی کے مطابق ثروت اعجاز قادری نے کہاکہ دہشت گرد پر امن انتخابات میں رکاوٹ ہیں،کراچی میں الیکشن کے آثاردوردورنظرنہیں آرہے،ٹارگٹ کلنگ عروج پرہے۔ملک بھرمیں کرمنل گینگ ختم کرنے کیلیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں ۔