کراچی بیرونی سرمایہ کاری کیلیے موزوں ترین شہرہےگورنرسندھ

مجموعی امن وامان کی صورتحال اتنی خراب نہیں ہے ، سوئس سرمایہ کاروں کے وفدسے گفتگو.

موجودہ الیکشن بہت اہم ہیں،جمہوریت کے تسلسل کیلیے شفاف انتخابات ضروری ہیں فوٹو: فائل

گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے کہاہے کہ11مئی کے انتخابات پاکستان کیلیے بڑی اہمیت کے حامل ہیں،جمہوریت کے تسلسل کیلیے شفاف انتخابات ضروری ہیں اورجمہوری حکومت کا قیام پاکستان کوپوری دنیا میں جمہوری ممالک کی صف میں اہم مقام عطاکریگا۔

گورنر ہائوس میں سوئس سرمایہ کاروں کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پاکستان کابنیادی مسئلہ داخلی سیکیورٹی ہے جو بڑاچیلنج ہے اورجس کوقابوپانے کیلیے سنجیدہ کوشش کی جارہی ہیں،دہشتگردی جیسے جرائم کوالگ کرلیاجائے تومجموعی امن و امان کی صورت حال خراب نہیں جس کا اندازہ یہاں کاروباری گہماگہمی اور تجارت کی رفتارسے لگایا جا سکتا ہے۔


بدقسمتی سے پاکستان خصوصاًکراچی کے بارے میں منفی تاثر پھیلایا گیا ہے،جوکچھ میڈیا پر نظر آتا ہے آئندہ کی صورت حال اس سے بہت مختلف ہے،جو لوگ ذاتی طورپرکراچی آتے ہیں ان کواس بات بہتر اندازہ ہے کہ یہ شہر تجارتی سرگرمیوں کے لحاظ سے کتنا موزوں اورپرامن ہے،کراچی اس خطے کااہم شہرہے اورملک کیلیے وسائل کا 70فیصدحصہ مہیاکرتاہے۔

آج بھی یہ شہر اپنی استعداد کا30فیصد کام کر رہاہے اوراگر موزوں سرمایہ کاری ہو تو ملک کی جی ڈی پی کاسوفیصدمہیاکرسکتاہے،یہ صوبہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے نہ صرف سازگارہے بلکہ منافع بخش بھی ہے،یہی وجہ ہے کہ آج تک کوئی بیرونی سرمایہ کار تجارت میں نقصان کی وجہ سے پاکستان چھوڑکرنہیں گیا۔

گورنر سندھ نے وفد کویقین دلایا کہ حکومت سندھ بیرونی سرمایہ کاروں کی مفادات کا بھرپور تحفظ کریگی اور ہر قسم کی آسانیاں بہم پہنچائے گی۔
Load Next Story