دھونی نے اختتامی اوورز میں سن رائزرز سے فتح چھین لی
برق رفتار ففٹی نے آئی پی ایل میچ میں چنئی سپرکنگز کو 5 وکٹ سے سرخرو کرایا
چنئی : انڈین پریمیئر لیگ میچ میں سن رائزرز حیدرآباد کے شیکھر دھون سوئپ شاٹ کھیلنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، سپر کنگز کیخلاف ان کی نصف سنچری کے باوجود ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فوٹو : اے ایف پی
مہندرا سنگھ دھونی نے اختتامی اوورز میں سن رائزرز سے فتح چھین لی۔
ان کی برق رفتار اننگز نے چنئی سپر کنگز کو 5 وکٹ سے سرخرو کرایا، کپتان 67 رنز پر ناقابل شکست رہے، مائیک ہسی نے 45 رنز بنائے۔ تفصیلات کے مطابق سن رائزرز حیدرآباد نے چنئی سپرکنگز سے میچ جیتنے کا سنہری موقع آخری اوورز میں گنوادیا، آخری دو اوورز میں چنئی کو فتح کیلیے 28 رنز درکار تھے، سیکنڈ لاسٹ اوور ڈیل اسٹین کو دیا گیا جن کو دھونی نے چوکا اور چھکا جڑ کر اپنی ٹیم کو ہدف کے قریب پہنچایا۔
اسی اوور میں جڈیجا ایک رن پر آؤٹ ہوئے، آخری 6 گیندوں پر حیدرآباد کو 15 رنز کا دفاع کرنا تھا، مگر حیران کن طور پر گیند اشیش ریڈی کو دی گئی جنھوں نے پہلی گیند ہی وائیڈ کر دی، اگلی بال پر کوئی رن نہیں بنا تاہم پھر دھونی نے ایک چھکا اور دو چوکے جڑ کر چنئی کو دو بالز قبل ہی فتح دلادی۔
مائیک ہسی نے 26 گیندوں پر 45 رنز بنائے، امیت مشرا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل سن رائزرز حیدرآباد نے 6 وکٹ پر 159 رنز اسکور کیے، اوپنر ڈی کوک (4) اور کیمرون وائٹ (2) کو موہت شرما نے آؤٹ کیا، دو ہی رنز بناکر اس دوران وہاری رن آؤٹ ہوئے۔
امیت مشرا (15) کو ایشن نے براوو کی مدد سے قابو کیا، ہاتھ کی انجری سے نجات پاکر میدان میں اترنے والے شیکھر دھون نے 63 رنز بنائے تھے کہ براوو کی شارٹ پچ گیند نے انھیں پھر انجرڈ کردیا اور وہ تکلیف سے کراہتے ہوئے فیلڈ سے باہر آگئے، ان کی جگہ آئی پی ایل میں ڈیبیو کرنے والے ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی نے لی، انھیں 19 رنز پر براوو نے آؤٹ کیا، اشیش ریڈی 36 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ جمعے کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور کنگز الیون پنجاب کا میچ ہوگا۔