عمر گل کا خلا پُرکرنے کے لیے جنید خان مکمل تیار
لنکا شائر کی نمائندگی کا تجربہ انگلینڈ میں چیمپئنز ٹرافی کے دوران کام آئے گا، پیسر
کراچی : کیمپ کے دوران سلیکٹر سلیم جعفر فاسٹ بولر جنید خان کی بولنگ کا جائزہ لے رہے ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی
چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی امیدوں کے مرکز نوجوان فاسٹ بولر جنید خان، عمر گل کا خلا پُرکرنے کے لیے مکمل تیار ہیں، ان کے مطابق لنکا شائر کی نمائندگی کا تجربہ انگلینڈ میں میگا ایونٹ کے دوران کام آئے گا۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کیخلاف تینوں طرزکی سیریز میں سعید اجمل کے بعد کامیاب بولر جنید خان رہے، انھوں نے 15 میچز میں 37 وکٹیں اپنے نام کی تھیں، ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے پیسر نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمر گل کی عدم موجودگی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوں۔
انگلینڈ کی کنڈیشنز میں کھیلنے کے باعث میں بہت پُراعتماد ہوں،21 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 32 وکٹیں لینے والے جنید خان نے کہا کہ پی سی بی کے چیئرمین ذکا اشرف کی جانب سے وسیم اکرم کی زیر نگرانی فاسٹ بولرز کے تربیتی کیمپ کا انعقاد خوش آئند ہے،اس میں عظیم آل راؤنڈر سے سیکھنے کا نادر موقع میسر آیا ہے، 2011 میں زمبابوے سے پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے بعد ابوظبی میں اپنے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے والے جنید خان نے کہا کہ کیمپ میں وسیم اکرم کی بولرز پر بھر پور توجہ ہے۔
وہ جارحانہ بولنگ پر زور دے رہے ہیں جبکہ میں پہلے ہی غصے والا بولر ہوں، ورلڈکپ 2011 میں سہیل تنویر کی جگہ قومی ٹیم میں طلب کیے جانے والے جنید خان نے پریزیڈنٹ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے 6 میچز میں 13 وکٹیں لیں تھیں، انھوں نے کہا کہ سیکھنے کا عمل ہمیشہ جاری رہتا ہے، وسیم اکرم نے مجھے ان سوئنگر اور یارکر کو مزید بہتر بنانے کی تکنیک بتائی جو مستقبل میں کام آئے گی۔