لیوانڈو سکی کی ٹھوکروں سے رئیل میڈرڈ کے قلعے میں دراڑ
چیمپئنز لیگ سیمی فائنل کے فرسٹ لیگ میں 4 گول داغ دیے،بورشیا ڈورٹمنڈ نے 4-1 سے فتح حاصل کرلی
چیمپئنز لیگ فٹبال:رئیل میڈرڈ کیخلاف سیمی فائنل فرسٹ لیگ میں ڈورٹمنڈ کے پولش اسٹرائیکر روبرٹ لیوانڈوسکی گیند لے کر گول پوسٹ کی جانب بڑھ رہے ہیں، انھوں نے 4گول کیے ۔ فوٹو : اے ایف پی
روبرٹ لیوانڈوسکی کی ٹھوکروں سے رئیل میڈرڈ کے قلعے میں دراڑیں پڑگئیں۔
چیمپئنز لیگ سیمی فائنل کے فرسٹ لیگ میں 4 گول داغ دیے، پولش اسٹرائیکر کی تباہ کن پرفارمنس کی بدولت بورشیا ڈورٹمنڈ نے 4-1 سے فتح حاصل کرلی، پہلی بار آل جرمن چیمپئنز لیگ فائنل کے آثار نمایاں ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق چیمپئنز لیگ کے دوسرے سیمی فائنل کے فرسٹ لیگ میں بورشیا ڈورٹمنڈ نے رئیل میڈرڈ کو 4-1 سے شکست دے دی، ڈورٹمنڈ کی جانب سے چاروں گول اس کے پولینڈ سے تعلق رکھنے والے اسٹرائیکر روبرٹ لیوانڈوسکی نے کیے، وہ کسی بھی چیمپئنز لیگ سیمی فائنل میں چار گول کرنے والے پہلے فٹبالر بن گئے، ریئل میڈرڈ کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں شرمناک ترین شکست سے بال بال بچی، 1988-89 کے ایونٹ میں اسے اے سی میلان نے 5-0 سے زیر کیا تھا۔
منگل کے روز کھیلے گئے چیمپئنز لیگ کے پہلے سیمی فائنل کے فرسٹ لیگ میں بائرن میونخ نے بارسلونا کو 4-0 سے شکست دی تھی، جس سے یہ آثار نمایاں ہوگئے کہ اس بار تاریخ میں پہلی مرتبہ چیمپئنز لیگ کے فائنل میں جرمن کلبز کا آپس میں ٹکراؤ ہوسکتا ہے۔ بورشیا ڈورٹمنڈ کی رواں سیزن میں اپنے ہوم گراؤنڈ پر مسلسل چھٹی یورپیئن فتح جبکہ رئیل میڈرڈ پر سگنل اڈیونا پارک میں دوسری کامیابی ہے۔
اکتوبر میں گروپ اسٹیج کے دوران بھی ڈورٹمنڈ نے میڈرڈ کو 2-1 سے شکست سے دوچار کیا تھا۔ جس طرح بائرن میونخ کے خلاف میچ میں ہیمسٹرنگ انجری سے واپس آنے والے اسٹار پلیئر لیونل میسی جگمگانے میں ناکام رہے تھے، اسی طرح گذشتہ روز کے مقابلے میں رئیل میڈرڈ کے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو بھی اپنی ٹیم کا صرف ایک گول کا ہی خسارہ کم کرپائے۔
یہ رات دراصل لیوانڈوسکی کے نام تھی جنھوں نے پہلا گول کرتے ہی میلہ لوٹ لیا، انھوں نے آٹھویں منٹ میں گیند کو جال میں پھینکا، 50 ویں منٹ میں ایک بار پھر ان کی ٹھوکر سے حرکت میں آنے والی گیند نے جال میں پہنچ کر دم لیا، 5 منٹ بعد وہ ہیٹ ٹرک مکمل کرنے میں کامیاب رہے، 66 منٹ میں انھوں نے چوتھا گول پنالٹی پر کیا۔
اس طرح ان کی ٹیم دوسری مرتبہ چیمپئنز لیگ کا فائنل کھیلنے کے قریب پہنچ چکی ہے، اس نے1997 میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ اب ان دونوں ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل سیکنڈ لیگ مقابلہ30 اپریل کو ہوگا، میڈرڈ کو فائنل میں رسائی کیلیے ڈورٹمنڈ کو4-1 سے بڑے مارجن سے شکست دینا ہوگی تب ہی وہ 25 مئی کو ویمبلے میں شیڈول فائنل کھیلنے کا خواب حقیقت میں بدل پائے گی۔ دوسرا سیمی فائنل سیکنڈ لیگ مقابلہ بائرن میونخ اور بارسلونا کے درمیان یکم مئی کو ہونا ہے۔