جرمن ٹینسلینا نے لوسک کو زیر کر لیاکربر بھی فتحیاب

بارسلونا مینز ٹورنامنٹ میں نکولس المارگو نے مارسیل گرینولرزکو شکست دے دی

فوٹو: رائٹرز/فائل

MANAMA:
جرمن ویمنز سنگلز ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ میں سیکنڈ سیڈ چین کی لینا نے کروشیا کی مرجانا لوسک کو 6-1, 6-2 سے زیر کر لیا۔

جرمنی کی سیڈ تھری انجلک کربر نے روس کی اناستایا پاولی چنکووا کیخلاف 6-0, 6-4 سے کامیابی حاصل کی،قازقستان کی یاروسیلوا شیڈووا نے اسپین کی کارلا سواریز کو 7-5, 6-4 سے مات دی۔




ادھر بارسلونا اوپن میں مینز سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میں اسپین کے فورتھ سیڈ نکولس المارگو نے ہم وطن 15 سیڈ مارسیل گرینولرز کو 6-3, 6-4 سے ہرا دیا،ارجنٹائن کے سیڈ سیون جوآن موناکو نے فرانس کے 10سیڈ جرمی شاردے کو 6-0, 7-6 (13/11) سے پچھاڑا۔ ایک اور میچ میں برازیل کے 16 ویں سیڈ تھامس بیلوسی نے روس کے ڈیمٹری ترسنوف کو 4-6, 6-1 اور 6-3 سے شکست دیدی۔
Load Next Story