انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونگے نگراں وزیراعلیٰ سندھ

امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کیلیے تمام ترممکنہ اقدامات کیے جائینگے، پی پی کے وفد سے گفتگو

کراچی:نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو سے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد اور نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ر) زاہد قربان علوی ملاقات کررہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

MARDAN:
نگراںوزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) زاہدقربان علوی نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ ہونے والے عام انتخابات اپنے وقت پرہوںگے اورامن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے تمام ترممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

انھوں نے یہ بات آج وزیراعلیٰ ہائوس میں پیپلزپارٹی کے وفد سے باتیں کرتے ہوئے کہی جنھوں نے جمعرات کو ان سے پی پی کے سینئر رہنما پروفیسراین ڈی خان کی سربراہی میں ملاقات کی۔ وفد میں وقارمہدی ، سینیٹر رخسانہ زبیری،حبیب الدین جنیدی،راشد حسین ربانی ، لطیف مغل،شمع عارف میٹھانی شامل تھے۔




اس موقع پرصوبائی وزیرخالد لطیف بھی موجود تھے۔ پی پی کے وفد نے نگران وزیراعلیٰ سندھ کو سیکیورٹی سے متعلق خدشات سمیت مختلف درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ نگران وزیراعلیٰ سندھ نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے تمام جائزمسائل کوحل کیاجائے گا اور نگراں حکومت صوبہ میں صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کو ہر قیمت پریقینی بنائے
Load Next Story