پلیئرزکی دھمکی نے زمبابوین کرکٹ میں کھلبلی مچا دی
تنازع 1 ہفتے میں حل ہوجائیگا (بورڈ) ونسنٹ کی بطورکنسلٹنٹ خدمات حاصل
تنازع 1 ہفتے میں حل ہوجائیگا (بورڈ) ونسنٹ کی بطورکنسلٹنٹ خدمات حاصل : فوٹو : فائل
پلیئرزکی دھمکی نے زمبابوین کرکٹ میں کھلبلی مچا دی، بورڈ حکام نے فوری طورپرمعاملے کو حل کرنے کی کوششیں شروع کردیں۔
بورڈ نے معاملات حل کرنے کیلیے سابق آئی سی سی امپائرز اینڈ ریفریز منیجر ونسنٹ وان ڈیر بجل کی بطور کنسلٹنٹ خدمات حاصل کرلی ہیں، ادھر کرکٹ آسٹریلیا نیکہاکہ وہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ یاد رہے کہ زمبابوین کرکٹرز نے ایک روز قبل دھمکی دی تھی کہ اگر معاوضے اور بقایات جات 25 جون تک ادا نہیں کیے گئے تو وہ آئندہ ماہ پاکستان اور آسٹریلیا سے شیڈول ٹوئنٹی 20 ٹرائنگولر سیریز کا بائیکاٹ کردیں گے۔ ایونٹ میں میزبان اور گرین شرٹس کے درمیان میچ یکم جولائی کو ہرارے میں شیڈول ہے،آسٹریلیا بھی اپنی طاقتورٹیم کا اعلان کرچکا ہے۔ زمبابوے کرکٹ کو اس وقت شدید مالی بحران کا سامنا ہے، آئی سی سی کی جانب سے اسے فنڈز آئندہ ماہ ملنے ہیں مگر پلیئرز کی ڈیڈ لائن 25 جون ہونے سے صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔
بورڈ کے ترجمان نے کہاکہ مالی معاملات ہمارے کنٹرول سے باہر ہیں،اس وجہ سے پلیئرز اور اسٹاف کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی میں بھی مشکلات کا سامنا ہے،یہ معاملہ ہماری اولین ترجیح اور اسے حل کرنے کیلیے شب وروز کام کیا جارہا ہے، ہمارے چیئرمین نے پلیئرز سے وعدہ کیا ہے کہ رواں ہفتے ہی انھیں رقم کی ادائیگی شروع کردی جائے گی۔
واضح رہے کہ زمبابوے کو اپنے منیجنگ ڈائریکٹر فیصل حسنین کے اچانک مستعفی ہونے سے بھی مشکلات کا سامناکرنا پڑا جنھوں نے مختصر وقت میں کئی انقلابی اقدامات اٹھائے تھے، اب بورڈ نے سابق آئی سی سی امپائرز اور ریفریز منیجر ونسنٹ وان ڈیر بجل کو فوری طور پر کنسلٹنٹ مقرر کیا ہے، زیڈ سی کے اعلامیہ میں کہا گیاکہ ونٹسینٹ تمام کرکٹ معاملات پر بورڈ کی معاونت کرنے کے ساتھ ایگزیکٹیو اور نیشنل ٹیم کی مینجمنٹ کو بھی دیکھیں گے۔