ویرات کوہلی کے مومی مجسمے کی دہلی کے مادام تساؤ میوزیم میں رونمائی
اس مجسمے کی تیاری کیلیے کوہلی کے جسم کی 200 پیمائشیں اور تصاویر لی گئی تھیں۔
اس مجسمے کی تیاری کیلیے کوہلی کے جسم کی 200 پیمائشیں اور تصاویر لی گئی تھیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا
بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے مومی مجسمے کی دہلی کے مادام تسائو میوزیم میں رونمائی کردی گئی۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں ویرات کوہلی نے کہا کہ میں اس اعزاز پرمادام تسائو میوزیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ ہمیشہ ہی میری خوشگوار یادوں کا حصہ رہے گا۔ اب مجھے انتظار ہے کہ شائقین اس پر کیسا ردعمل پیش کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس مجسمے کی تیاری کیلیے کوہلی کے جسم کی 200 پیمائشیں اور تصاویر لی گئی تھیں۔ مجسمے میں وہ بھارتی ٹیم جرسی پہنے ہوئے اسٹرائیک کیلیے تیار ہیں۔