لاپتہ افراد ذہنی توازن کھونے لگے اہل خانہ شدید ذہنی اذیت کا شکار
15ماہ بعد بازیاب ہونے والالاپتہ شخص ذہنی توازن کھوچکا ہے،وزن90سے کم ہوکر20کلورہ گیا،اہلیہ کی عدالت میں چیخ وپکار
مقدمات میں پولیس افسران 4 سماعتوں سے ایک جیسی رپورٹس لیکرآرہے ہیں،عدالت ،شہریوں کی بازیابی کی ہدایت۔ فوٹو:فائل
لاپتہ افراد ذہنی توازن کھونے لگے جب کہ اہلخانہ شدید ذہنی اذیت کاشکار ہیں۔
سندھ ہائی کورٹ میں 50 سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیسز کی سماعت ہوئی ،15ماہ بعد بازیاب ہونے والا شوہر ذہنی توازن کھو چکا ہے،خاتون نے عدالت میں چیخ و پکار مچادی۔
سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت کے موقع پر درخواست گزار کا کہنا تھا کہ جھوٹے مقدمے میں ملوث کردیا گیا تھا، وزن 90کلو گرام سے کم ہوکر 20 کلو گرام رہ گیا ہے۔ عدالت نے لاپتہ عارف کی بازیابی پر درخواست نمٹادی۔
عدالت نے شہری عبدالغفار اور دیگر لاپتہ افراد کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنیکا حکم دیتے ہوئے پولیس کی روایتی رپورٹس پر برہمی کا اظہار کیا ،عدالت کا کہنا تھا کہ پولیس افسران 4 سماعتوں سے ایک جیسی رپورٹس لیکر آجاتے ہیں، لاپتہ افراد کی بازیاب کیلیے موثر اقدامات کیے جائیں۔