سانگھڑ کے نواحی گاؤں میں آتشزدگی 2سالہ بچی جاں بحق
لاکھوں روپے کا گھریلو سامان، نقدی اور اناج راکھ کا ڈھیر بن گیا، بچی جھولے میں لیٹی تھی، آگ شمسی توانائی کی پلیٹ سے لگی
سانگھڑ کے قریب منگلی تھانے کی حدود گاؤں 61چک غلام محمد بروہی میں اچانک آگ لگنے سے 3گھر خاکستر ہوگئے۔ فوٹو: فائل
سانگھڑ کے نواحی گاؤں میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے 3گھر تباہ ہوگئے۔
بچی جھلس کر جاں بحق، لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان اور اناج راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے قریب منگلی تھانے کی حدود گاؤں 61چک غلام محمد بروہی میں اچانک آگ لگنے سے 3گھر خاکستر ہوگئے۔

جبکہ جھولے میں لیٹی 2 سالہ بچی ذاکرہ بروہی جھلس کر جاں بحق ہوگئیں، آگ سے گھروں میں موجود سامان، گندم، نقدی وغیرہ راکھ کا ڈھیر بن گئی۔ متاثرہ عبداللہ بروہی نے بتایا کہ گاؤں میں آگ شمسی توانائی کی پلیٹ سے لگی، دوسرے گھرو ں کو بچا لیا گیا ہے۔