کراچی میں یوم سوگ کے باعث عدالتی امورمعطل رہے
سائلین ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے باعث عدالتوں میں نہیں پہنچ پائے.
ہزاروں زیر سماعت مقدمات بھی بغیرکسی کارروائی کے ملتوی کردیے گئے. فوٹو اے ایف پی
SIALKOT:
کراچی کی تمام ماتحت عدالتوں میں تیسرے روز بھی عدالتی امور پر کام نہیں ہوسکا۔
جمعرات کو وکیل کے قتل کے خلاف وکلا نے عدالتی بائیکاٹ کیا اور جمعہ کو بھی سٹی کورٹ سمیت دیگر عدالتوں میں زیر سماعت ہزاروں مقدمات التوا کا شکار رہے ،جیل حکام نے ملیر ڈسٹرکٹ کورٹس میں سیکیورٹی کے پیش نظر قیدیوں کو پیشی کیلیے نہیں بھیجاجبکہ سٹی کورٹ میں 200 کے قریب قیدیوں کو بھیجا گیا تھا ۔
جنھیں گواہوں کی عدم حاضری پر بغیر کسی کارروائی کے اگلی تاریخ دیکر قیدیوں کو واپس جیل بھیج دیا گیا تھا ، دوسری جانب جج غلام مصطفی میمن نے مقدمے میں نامزد شاہ رخ جتوئی کو آخری وارننگ دی ہے اور اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ آج ان کے وکیل شوکت زبیری عدالت میں پیش نہ ہوئے تو عدالت ملزم کو سرکاری خرچ پر وکیل فراہم کردے گی۔
واضح رہے کہ ملزم کے وکیل نے تحریری طور پر عدالت سے استدعا کی تھی کہ شہر میں ہڑتال ہے اور ان کے رہائشی علاقے میں کشیدگی ہے، وہ عدالت نہیں آسکتے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی شاہد شفیق نے دوہری شہریت کیس میں سابق وفاقی وزیر رحمن ملک کے مقدمے کی سماعت عدم حاضری کے باعث 18مئی تک ملتوی کردی۔