چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کا اعلان پیر کو ہوگا
میانداد سے ایبٹ آباد کیمپ میں بیٹسمینوں کی کوچنگ کیلیے درخواست کردی
پاک بھارت کرکٹ کی بحالی کا دارومدار دونوں ممالک کے تعلقات پر ہے، چیئرمین فوٹو: راشد اجمیری/ ایکسپریس
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکااشرف نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کا اعلان پیر کو ہوگا، وسیم اکرم کی رہنمائی سے نوجوان فاسٹ بولرز کے حوصلے بلند ہو گئے،جاوید میانداد ایبٹ آباد کیمپ میں بیٹسمینوں کی کوچنگ کریں گے۔
انھوں نے ان خیالات کا اظہار جمعے کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، ذکا اشرف نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کیلیے چند کھلاڑیوں کوشارٹ لسٹ کیا ہے، پیر تک ٹیم کو حتمی شکل دی جائے گی،انھوں نے کہا کہ سابق ٹیسٹ کپتان اور عظیم بیٹسمین جاوید میانداد ایبٹ آباد کے کیمپ میں بیٹسمینوں کوخصوصی تربیت دیں گے جبکہ طویل المدتی بنیاد پر بیٹنگ کوچ کا تقرر کیا جائے گا، انھوں نے کہا کہ مجھ سے قبل بورڈ میں میانداد کا بطور ڈی جی محدودکردار تھا، ہم نے انھیں ذمہ داریاں تفویض کیں۔
پی سی بی کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا اچھا رسپانس سامنے آیا تاہم چند ممالک نے رکاوٹ ڈالی جبکہ انٹرنیشنل پلیئرز ایسوسی ایشن کا رویہ بھی درست نہ تھا، انھوں نے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے سے ہمیں مشکلات کا سامنا ہے، دہشت گردی سے قومی کرکٹ کو بہت زیادہ نقصان پہنچا، ذکا اشرف نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ سے ہمارے تعلقات خوشگوارہیں، وہاں جلد انتخابات ہورہے ہیں ایسے موقع پر وہاں پاکستان کو ہدف بنایا جاتا ہے، پاک بھارت کرکٹ کی بحالی کا دارومدار دونوں ممالک کے تعلقات پر ہے۔
بھارت کو ایشز سیریز کی طرز پر جناح گاندھی سیریز کی تجویز دی جسے بھارتی عوام نے سراہا مگر وہاں انتہا پسندی بھی ہے، انھوں نے کہا کہ ملک میں نئے ٹیلنٹ کو پی سی بی کی اکیڈمی میں گروم کیا جائے گا، انھوں نے کہا کہ پابندی کا شکار سابق ٹیسٹ کپتان سلمان بٹ نے ری ہیبلی ٹیشن پروگرام میں شرکت کے لیے خط لکھا ہے جبکہ محمد آصف کی درخواست تاحال سامنے نہیں آئی، اس معاملے پر آئی سی سی سے مشاورت کریں گے۔
انھوں نے کہا کیریبیئن لیگ میں ہمارے کھلاڑی جائیں گے،کوشش ہوگی کہ ان کے کھلاڑی سپر لیگ کھیلنے پاکستان آئیں، ویسٹ انڈیز سے سیریز کا شیڈول بھی جلد فائنل کر لیا جائے گا۔