آج اور کل گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا درجہ حرارت 39 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

آج شہر کا مطلع بیک وقت مرطوب اور ابر آلود رہ سکتاہے، محکمہ موسمیات

گرمی میں اضافے کی وجہ شمال مغربی ہواؤں کا شہر پر اثر انداز ہونا ہے۔ فوٹو:فائل

محکمہ موسمیات نے آج اور کل کو درجہ حرارت میں پھر معمولی اضافے کی پیش گوئی کردی جب کہ اگلے 24گھنٹوں کے دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پھر 39ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

شہر میں گزشتہ کئی روز تندوتیز سمندری ہواؤں کی وجہ سے معتدل درجہ حرارت ریکارڈ ہوا ،اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری تک بڑھا تاہم محکمہ موسمیات نے آج (ہفتے) کو پارہ 38جبکہ اتوار کو 39ڈگری تک بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے، گرمی میں اضافے کی وجہ شمال مغربی ہواؤں کا شہر پر اثر انداز ہونا ہے تاہم سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی برقراررہے گا۔


ہفتے کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.5ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ گزشتہ روز شہر کا مطلع جذوی ابر آلود رہا ،اور چند ایک علاقوں میں سمندر کے نچلے سطح کے بادلو ں کی وجہ سے بونداباندی بھی ہوئی ،شہر میں دوروز تک حدت بڑھنے کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز ہی پیش گوئی کردی تھی۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آج (ہفتے) کو شہر کا مطلع بیک وقت مرطوب اور ابر آلود رہ سکتاہے ،ہوا میں نمی کاتناسب بڑھنے کی وجہ سے موسم میں گذشتہ چندر وز کے مقابلے میں معمولی اضافے کا امکان ہے۔
Load Next Story