عائشہ احد نے گھر میں انویسٹی گیشن ٹیم کو بیان ریکارڈ کرا دیا

تفتیشی پولیس افسران نے عائشہ احد کو مقدمے کے حوالے سے تمام قانونی تقاضے اور تفتیش میرٹ پر کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

تفتیشی پولیس افسران نے عائشہ احد کو مقدمے کے حوالے سے تمام قانونی تقاضے اور تفتیش میرٹ پر کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ فوٹو: فائل

انویسٹی گیشن پولیس ٹیم ایس پی کی سربراہی میں عائشہ احد کا بیان ریکارڈ کرنے ان کے گھر پہنچ گئی۔

گزشتہ روز ایس پی انویسٹی گیشن سٹی ڈویژن کرار حسین کی سربراہی میں اے ایس پی ڈیفنس سرکل بشرا اور ڈی ایس پی شمس درانی سمیت دیگر تفتیشی افسران بیان ریکارڈ کرنے کیلیے عائشہ احد کے گھر پہنچے، اس دوران عائشہ احد نے تفتیشی پولیس افسران کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ پولیس حمزہ شہباز کے علاوہ مقدمے کے دیگر نامزد ملزمان کوگرفتار نہیں کر رہی اور نہ ہی ابھی تک مقدمے میں کوئی پیش رفت ہوئی ہے۔


عائشہ احد نے ایس پی انویسٹی گیشن کرار حسین سے کہا کہ حمزہ شہباز کے کہنے پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور مقدمے کا مرکزی ملزم حمزہ شہباز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عائشہ احد نے پولیس افسران سے کہا ہے کہ تھانہ جنوبی چھائونی میں حمزہ شہباز نے اس کے بہنوئی علی عمران یوسف اور ڈرائیور سرور کے خلاف مقدمہ اندراج کے لیے درخواست دے رکھی ہے، تفتیشی پولیس افسران نے عائشہ احد کو مقدمے کے حوالے سے تمام قانونی تقاضے اور تفتیش میرٹ پر کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
Load Next Story