دورہ برطانیہ فاسٹ بولرز کا انتخاب سلیکٹرز کیلیے چیلنج
جنید خان اورمحمد عرفان کے ساتھ منتخب ہونے والے2پیسرز کیلیے 4 پلیئرز میں مقابلہ.
وسیم اکرم کا ووٹ فیصلہ کن بن گیا،کپتان مصباح الحق بھی مشاورت کریں گے. فوٹو: فائل
دورہ برطانیہ کیلیے فاسٹ بولرز کا انتخاب سلیکٹرز کیلیے چیلنج بن گیا، جنید خان اور محمد عرفان کے ساتھ پیس اٹیک میں شامل ہونے والے 2بولرز کیلیے4 کھلاڑیوں میں مقابلہ ہے۔
فاسٹ بولنگ کیمپ میں شریک وسیم اکرم کی رائے فیصلہ کن ثابت ہو گی،کپتان مصباح الحق بھی ان سے مشاورت کریں گے، پانچویں فاسٹ بولر کی شمولیت کی تجویز پر بھی غور جاری جبکہ بعض حلقے بیٹنگ آل رائونڈر کے حق میں ہیں، کپتان مصباح، شاہدآفریدی کی شمولیت نہیں چاہتے۔ تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ سے2،2 ون ڈے میچز کے بعد پاکستانی ٹیم کو انگلینڈ میں چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لینا ہے، اسکواڈ منتخب کرنے کیلیے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس پیرکولاہور میں ہو گا، دو فاسٹ بولرز جنید خان اور محمد عرفان کا انتخاب تو یقینی جبکہ دیگر دو پوزیشنز کیلیے سہیل تنویر، وہاب ریاض،احسان عادل اور اسد علی میں مقابلہ ہے،ایسے میں پیس بولنگ کیمپ کے نگران سابق ٹیسٹ اسٹار وسیم اکرم کا ووٹ فیصلہ کن اہمیت اختیار کر گیا۔
کپتان مصباح الحق بھی سلیکشن میٹنگ سے قبل ان سے مشاورت کریں گے،انگلینڈ کی سوئنگ بولنگ کیلیے سازگار کنڈیشنز میں پانچویں فاسٹ بولر کی شمولیت کی تجویز بھی سامنے آ گئی، مگر بعض حلقوں کے خیال میں اس سے بیٹنگ کمزور ہو جائے گی جبکہ ایک اسپنر بھی کم کرنا پڑے گا، ایک بیٹنگ آل رائونڈر کے انتخاب پر بھی تبادلہ خیال جاری اور حماد اعظم و عمر امین کے نام زیرغور ہیں، شاہدآفریدی کی پوزیشن خطرے میں نظر آ رہی ہے،کپتان مصباح الحق پہلے ہی سلیکٹرز پر واضح کر چکے کہ انھیں سابق کپتان کی ضرورت نہیں ہے، دورئہ جنوبی افریقہ میں بھی منیجر نوید اکرم چیمہ نے آفریدی کو نہ بھیجنے کا کہا مگر سلیکشن کمیٹی اڑ گئی تھی، اب اس حوالے سے فیصلہ کن بات چیت پیر کو ہی ہو گی۔