لاہور فٹنس ٹیسٹ سے قبل پلیئرز انجانے خوف کا شکار

آج نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں صبح 8 بجے سے آزمائش شروع، 18 کرکٹرز کی طلبی.

آج نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں صبح 8 بجے سے آزمائش شروع، 18 کرکٹرز کی طلبی. فوٹو: اے ایف پی

چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے امیدوار کرکٹرز کے لاہور میں فٹنس ٹیسٹ چند روز تاخیر کے بعد ہفتے سے شروع ہونگے، بلیپ ٹیسٹ کی تلوار نے کھلاڑیوں کے ذہنوں میں انجانا خوف سوار کر رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں 6 جون سے شیڈول 8 ملکی ٹورنامنٹ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام کرکٹرز کو فٹنس کے سخت امتحان سے گزارنے کا فیصلہ کیا ہے، فاسٹ بولرز کیمپ میں شامل کھلاڑی اس مرحلے سے گذر چکے، کراچی میں موجود دیگر پلیئرز بھی تیار ہیں، دوسری طرف لاہور میں ٹیسٹ ہفتے سے شروع ہوں گے، مجموعی طور پر 18 کرکٹرز کو مدعو کیا گیا ہے۔




یاد رہے کہ بلیپ ٹیسٹ کو ملٹی اسٹیج فٹنس ٹیسٹ بھی کہا جاتا ہے، دنیا کے متعدد ممالک میں کھلاڑیوں کی جسمانی استعداد جانچنے کیلیے بہترین پیمانہ خیال کیے جانے والے ٹیسٹ میں کمپیوٹر سافٹ ویئر سے مدد لی جاتی ہے، فٹبال، ہاکی، ٹینس، اسکواش سمیت مختلف کھیلوں کیلیے پلیئرز کا انتخاب کرتے ہوئے بلیپ ٹیسٹ کا ہی سہارا لیا جاتا ہے، ذرائع کے مطابق نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں صبح 8 بجے شروع ہونے والے ٹیسٹ سے قبل کئی قومی کرکٹرز انجانے خوف میں مبتلا نظر آرہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ حال ہی میں ختم ہونے والے پریذیڈنٹ کپ کو فارم اور فٹنس جانچنے کا معیار قرار دیا گیا، سخت گرمی میں بھی تسلسل کے ساتھ عمدہ پرفارم کرنے کے باوجود ٹیم میں شمولیت کے امکانات ختم ہونے کا خوف ذہنوں پر سوار رہے گا۔
Load Next Story