بلاول نے سندھ اور پنجاب میں انتخابی مہم تیز کرنیکی ہدایت کردی
قائم علی شاہ اور منظور وٹو کو ٹیلی فون، عوامی رابطوں کو مزید فعال بنانے کی تاکید
دونوں رہنماؤں نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو بریفنگ دی، لیاری کے حوالے سے بھی مشاورت فوٹو: فائل
پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سید قائم علی شاہ اور پنجاب کے صدر منظور وٹو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
انھوں نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ عوام سے رابطوں کومزید فعال بنایا جائے اور انتخابی مہم میں تیزی لائی جائے۔ دونوں رہنماؤں نے بلاول بھٹو زرداری کو سندھ اور پنجاب میں پارٹی کی انتخابی مہم اور حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ سید قائم علی شاہ نے سندھ سمیت کراچی کی انتخابی مہم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
بلاول بھٹو نے لیاری میں پیپلز پارٹی کے حوالے سے بھی مشاورت کی۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھٹو خاندان پر تنقید کرنے والے سیاسی مخالفین عوام میں پائے جانے والے ہمارے عزم اور حوصلے کو کم نہیں کرسکتے۔