ایسٹ زون میں نوگو ایریاز ختم کر دیےپولیس کا دعویٰ

امیدواروں کو سیکیورٹی فراہم کردی، 50 فیصد پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے

امیدواروں کو سیکیورٹی فراہم کردی، 50 فیصد پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے فوٹو: فائل

ایڈیشنل آئی جی کراچی اقبال محمود نے دعویٰ کیا ہے کہ ایسٹ زون میں پولیس نے نوگو ایریاز کو ختم کر دیا ہے۔

، دہشت گردوں کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں جبکہ کچھ امیدواروں کو بھی دھمکیاں دی گئی ہیں جنھیں پولیس کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے ، پولیس کی بھاری نفری نے عیسیٰ نگری ، نشتر بستی اور باجوڑی محلہ میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 11 افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ ، چھینی ہوئی کار ، لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد کرلیے۔

اقبال محمود نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایسٹ زون میں نوگو ایریاز کو ختم کر دیا گیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے پی آئی بی کے علاقے عیسیٰ کالونی ، باجوڑی محلہ اور نشتر بستی میں ٹارگٹڈ آپریشن کر کے 11 افراد کو گرفتار کر کے 6 ٹی ٹی پستول ، چھینی ہوئی کار ، لیپ ٹاپ ، ایل سی ڈی ، موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد کرلیا ، انھوں نے بتایا کہ مذکورہ علاقے منشیات فروشوں کی آماجگاہ بنے ہوئے تھے تاہم پولیس کے پے در پے چھاپوں اور ٹارگٹڈ آپریشن کی وجہ سے منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کی بڑی تعداد وہاں سے روپوش ہوگئی۔




جبکہ علاقہ مکینوں نے بھی پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ شہر میں قائم کیے جانیوالے پولنگ اسٹیشنز میں سے 50 فیصد کو حساس قرار دیا گیا جس میں زیادہ تر ویسٹ زون میں ہیں جبکہ ایسٹ اور ساؤتھ زون کے بھی پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں تاہم پرامن الیکشن کے انعقاد کے لیے تمام وسائل کو استعمال کیا جا رہا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی جانب سے مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں جبکہ کچھ انتخابی امیدواروں کو بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں ملی ہیں جس پر انھیں پولیس سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے ، انھوں نے کہا کہ پیپلز چورنگی کے قریب بم دھماکے کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور اس حوالے سے سی آئی ڈی کی ٹیمیں کام کر رہی ہیں ۔
Load Next Story