ون پائونڈ فش گانے والے شاہد نذیر ن لیگ کے انتخابی گیت کی ریکارڈنگ میں مصروف

مسلم لیگ ن کے علاوہ کسی دوسری جماعت نے ان کو انتخابی گیت یا گانے کے لیے نہیں کہا۔ شاہد نذیر

مسلم لیگ ن کے علاوہ کسی دوسری جماعت نے ان کو انتخابی گیت یا گانے کے لیے نہیں کہا۔ شاہد نذیر فوٹو : فائل

لاہور:
ون پائونڈ فش گانے سے شہرت پانیوالے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد نذیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدرنواز شریف نے انتخابی گیت تیار کرنیکی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

جس کی ریکارڈنگ کررہاہوں اور چند دنوں میں یہ ریکارڈنگ مکمل ہوجائیگی۔ جمعے کو برطانوی نشریاتی ادارے کوانٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ملاقات میں نواز شریف نے ان کے گانے ون پائونڈ فش کی تعریف کی۔ شاہد نذیر نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے علاوہ کسی دوسری جماعت نے ان کو انتخابی گیت یا گانے کے لیے نہیں کہا۔


انھوں نے بتایا کہ اس انتخابی گانے کیلیے مسلم لیگ ن کے ساتھ ایک معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت وہ گانا تیار کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں نے گانا خود لکھا ہے اور تیاری میں دو سے تین ہفتے لگے۔ نواز شریف کی منظوری کے بعد اس گانے کی ریکارڈنگ ہورہی ہے۔

 
Load Next Story