روس اسپتال میں خوفناک آتشزدگی مریضوں سمیت38ہلاک
آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، 36 مریض اور عملے کے 2 ارکان شامل، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ، کھڑکیوں میں سلاخیں لگی تھیں۔
متعدد افراد بری طرح جھلس گئے، مرنے والوں کی عمریں 20 سے 76 سال کے درمیان تھیں، بہت سے مریض بستروں پر ہی جل گئے. فوٹو: رائٹرز
دماغی امراض کے اسپتال میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک ہوگئے۔
حکامکے مطابق ماسکو کے قریب ایک اسپتال کے دماغی امراض کے وارڈ میں آگ بھڑکی جس سے کم از کم 36 مریض اور عملے کے 2 ارکان ہلاک ہو گئے۔ آگ مقامی وقت کے مطابق رات 2 بجے ریمنسکی گاؤں کے اسپتال میں لگی۔ کہا جا رہا ہے کہ بہت سے مریض مقامی تھے۔ خدشہ ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ روسی خبر رساں اداروں نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ آگ عمارت کے اس حصے میں لگی جہاں سخت بیمار مریض رکھے جاتے ہیں۔ ایک مقامی عہدے دار نے کہا کہ تمام کھڑکیوں پر لوہے کی سلاخیں تھیں اور بہت سے مریض اپنے بستروں پر تھے، البتہ آگ سے بچنے کے دو ہنگامی راستے موجود تھے۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں2 نرسیں بھی شامل ہیں۔ ہنگامی امداد فراہم کرنے والے ادارے کے مطابق مرنے والوں کی عمریں 20 سے 76 سال کے درمیان تھیں۔ خبررساں ادارے رائٹرز کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں روس میں اسپتالوں اور اس طرح کی دوسری عمارات میں آگ لگنا معمول کے واقعات میں شامل ہو گیا ہے۔