اسلام آباد اورپنجاب کی حتمی پولنگ لسٹ جاری کردی گئی
وفاقی دارالحکومت میں6لاکھ29ہزار،پنجاب میں 5کروڑووٹرزحق رائے دہی استعمال کرینگے.
صوبے میں 40ہزار 78 اوراسلام آباد میں 550 پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائینگے، الیکشن کمیشن. فوٹو: فائل
الیکشن کمیشن نے اسلام آباداورپنجاب کی حتمی پولنگ لسٹ جاری کردی ہے ۔
جس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کل6لاکھ 29ہزار 233 ووٹرز اورپنجاب میں قومی اورصوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کیلیے 4کروڑ92لاکھ97ہزار 879ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے۔
وفاقی دارالحکومت میں 550 پولنگ اسٹیشن اور 1877پولنگ بوتھ قائم ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب میں40ہزار 78پریذائڈنگ افسران ، 2 لاکھ 16 ہزار 714اسٹنٹ پریذائڈنگ افسران اور ایک لاکھ8 ہزار 357 پولنگ افسران مقررکیے ہیں۔صوبہ پنجاب میں 40 ہزار 78 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جہاں ایک لاکھ 8ہزار 357 پولنگ بوتھ ہوں گے۔