کیریئر کے آغاز پر سہواگ شرمیلے تھے سچن ٹنڈولکر

سہواگ نے بھی تسلیم کیا کہ کیریئر کے آغاز میں سینئر پلیئرز سے بات کرتے ہوئے وہ شرماتے تھے۔

سہواگ نے بھی تسلیم کیا کہ کیریئر کے آغاز میں سینئر پلیئرز سے بات کرتے ہوئے وہ شرماتے تھے۔ فوٹو : فائل

بھارت کے سابق بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے انکشاف کیا کہ وریندرسہواگ کیریئر کے ابتدائی دنوں میں بہت زیادہ شرمیلے اور کسی سے بات بھی نہیں کیا کرتے تھے۔

سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ سہواگ مجھ سے بھی بات نہیں کرتے تھے، میں نے سوچا کہ اگر ان کے ساتھ مجھے اوپننگ کرنا ہے تو پھر ایک دوسرے سے جان پہچان بنانا ضروری ہے، اس لیے میں نے ان سے کہا کہ چلو کھانا کھانے چلتے ہیں، میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کو کیا پسند ہے تو انھوں نے کہا کہ میں سبزی خور ہوں جس پر میں نے پوچھا کہ کیوں تو وہ کہنے لگے کہ میرے گھر والے کہتے ہیں کہ اگر میں نے مرغی کھائی تو موٹا ہوجائوں گا، اس طرح میں نے ان کی جھجھک اتاری۔


دوسری جانب سہواگ نے بھی تسلیم کیا کہ کیریئر کے آغاز میں سینئر پلیئرز سے بات کرتے ہوئے وہ شرماتے تھے۔

 
Load Next Story