بھنبھور میں 15روز سے بجلی بند شہری سڑکوں پر آگئے

قومی شاہراہ پر 2گھنٹے دھرنا، ٹائر جلائے، ٹریفک معطل، گاڑیوں کی طویل قطاریں.

قومی شاہراہ پر 2گھنٹے دھرنا، ٹائر جلائے، ٹریفک معطل، گاڑیوں کی طویل قطاریں. فوٹو: فائل

بھنبھور شہر میں گزشتہ 15روز سے بجلی کی بندش کے خلاف علاقے کی خواتین اور بچوں سمیت سیکڑوں افراد کا احتجاجی مظاہرہ، قومی شاہراہ پر دھرنا، ٹائر نذر آتش کیے۔

تفصیلات کے مطابق دھابے جی کے قریب بھنبھور شہر کے گاؤں ہاشم مندرو میں گزشتہ 15 روز سے بجلی کی بندش سے شہری بلبلا اٹھے۔




خواتین اور بچوں سمیت سیکڑوں کی تعداد میں ڈنڈا بردار افراد کے ای ایس سی کیخلاف نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر آگئے اور قومی شاہراہ پر دھرنا دیکر ٹائر نذر آتش کیے اور کراچی ٹھٹھہ روڈکو2گھنٹے تک بلاک کر دیا جسکے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔
Load Next Story