قتل کے 2 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا

اے پی ایم ایل کے 21 کارکن ریمانڈ پر جیل منتقل،تحریک طالبان کے اجمل خان کاریمانڈ

اے پی ایم ایل کے 21 کارکن ریمانڈ پر جیل منتقل،تحریک طالبان کے اجمل خان کاریمانڈ. فوٹو: فائل

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی شاہد حسین چانڈیو نے قتل کے الزام میں ملوث دو ملزمان عالم شیر اور مجاہد کو جرم ثابت ہونے پرعمر قید اور فی کس 50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

ملزمان کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 6 ماہ جیل میں رہنا ہوگا، استغاثہ کے مطابق 30جنوری کو ملزمان ڈیفنس کے علاقے کی رہائشی مسماۃ تبسم کے گھر میں مسلح داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر اسے زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا اورگھر سے قیمتی سامان طلائی زیورات وغیرہ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے،ملزمان کو تھانہ ڈیفنس نے گرفتار کیا تھا۔

ملزمان کے خلاف مقتولہ بھائی ثاقب نے تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج کرایا تھا ،جوڈیشل مجسٹریٹ غربی سہیل احمد لغاری نے اسلحہ ایکٹ کے الزام میں گرفتار کالعدم تحریک طالبان کے اجمل خان کو پبلک پراسیکویٹر سید شمیم احمد کی استدعا پر دو روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا ہے،ملزم کو سی آئی ڈی نے گرفتار کیا تھا۔




جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ہنگامہ آرائی توڑ پھوڑ ، جلاؤ گھیراؤ اور سرکاری کام میں مداخلت ، پولیس مقابلہ اسلحہ ایکٹ کے الزام میں آل پاکستان مسلم لیگ کے 21 کارکنوں کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے، قبل ازیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمے میں دہشت گردی کے ایکٹ کا اندراج کیا تھا ، ہفتے کو پولیس نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کو بتایا کہ دوران تفتیش ملزمان پر دہشت گردی کے کوئی شواہد نہیں ملے جس پر دہشت گردی کی ایکٹ کو خارج کردیا گیا ہے، فاضل عدالت نے ماتحت عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

ملزمان کے خلاف تھانہ فیروز آباد میں مقدمہ درج ہے ، ملزمان نے دیگر کارکنوں کے ہمراہ 19اپریل کو پرویز مشرف کی گرفتاری کے خلاف فیروز آباد کے علاقے میں ہنگامہ آرائی کی اور مکینوں کا ہراساں کرنے کیلیے ہوائی فائرنگ کے بعد پولیس سے بھی مقابلہ کرنے کا الزام عا ئد کیا گیا ۔
Load Next Story