ایشین اسنوکر محمدآصف کا کامیاب آغاز عمران شہزاد کو شکست

عالمی چیمپئن نے سری لنکن ریان سومارتنے کو قابو کیا،حمزہ اکبر نے چین کے وانگ کو ہرا دیا،محمد سجاد بھی کامیاب.

عالمی چیمپئن نے سری لنکن ریان سومارتنے کو قابو کیا،حمزہ اکبر نے چین کے وانگ کو ہرا دیا،محمد سجاد بھی کامیاب، ابوصائم کو ایرانی حریف نے قابو کر لیا۔ فوٹو: فائل

29 ویں ایشین اسنوکر چیمپئن شپ ہفتے سے مقامی ہوٹل میں شروع ہو گئی، عالمی چیمپئن محمدآصف نے اپنا پہلا میچ باآسانی جیت کر کامیاب آغازکیا۔

پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن کے تحت جاری ایونٹ میں عالمی چیمپئن نے حریف سری لنکا کے ریان سومارتنے کو4-0 سے شکست دی،دیگر دو پاکستانی کیوئسٹ جیت گئے جبکہ دو پاکستانی کھلاڑیوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، قومی چیمپئن حمزہ اکبر نے چین کے وانگ یوچن کو 4-1جبکہ سابق ایشین نمبر2 محمد سجاد نے عراق کے علی جلال علی کو4-2 سے ہرایا۔




سابق قومی نمبر ون عمران شہزاد پاکستان کی کامیابی کا سلسلہ جاری نہ رکھ سکے اور ایران کے عامر سرکوش کے ہاتھوں4-1 سے ہار گئے،خصوصی طور پر ایونٹ میں شامل کیے جانے والے پاکستان کے ابو صائم بھی ایران ہی کے احسان حیدری نیزاد سے سخت مقابلے کے بعد 4-3سے زیر ہو گئے، دیگر میچز میں سخت مقابلے دیکھنے میں آئے، چیمپئن شپ میں پاکستان سمیت14 مالک شرکت کر رہے ہیں،قبل ازیں روشنی کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث ایونٹ کا بروقت آغاز نہ ہو سکا۔
Load Next Story