نئے قوانین کے ساتھ انڈر16ہاکی ایونٹ کا آج آغاز
7مئی تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 24 ٹیمیں شریک ہوں گی،آرگنائزنگ سیکریٹری.
7مئی تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 24 ٹیمیں شریک ہوں گی،آرگنائزنگ سیکریٹری. فوٹو: فائل
نئے قوانین کے ساتھ قومی انڈر16ہاکی چیمپئن شپ کا آغاز اتوار سے لاہور میں ہو رہا ہے۔
7 مئی تک جاری رہنے والے ایونٹ میں ریکارڈ24 ٹیمیں شریک ہوں گی۔آرگنائزنگ سیکریٹری رانا مجاہد علی نے طاہر زمان، انجم سعید اور راشد بٹ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ 7مئی تک جاری رہنے والے ایونٹ میں شریک ٹیموںکو4پولزمیںتقسیم کیا گیا ہے، تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے ابتدائی مرحلے میں صرف12 ٹیموں کے مقابلے ہوں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں دیگر سائیڈزکو مدعو کیا جائے گا،انھوں نے کہا کہ افتتاحی تقریب اتوار کی شام نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ہوگی جس کے مہمان خصوصی آئی جی موٹر وے ظفر عباس لک ہوں گے،پہلے روز پانچ میچز کھیلے جائیں گے۔
رانا مجاہد علی نے کہا کہ ہاکی کو ٹھوس بنیاد فراہم کرنے کیلیے کھلاڑیوں کی سخت اسکروٹنی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ماضی میں کھلاڑی جعلی دستاویزات کے ذریعے اپنی عمر کم ظاہر کرکے مستحق کھلاڑیوں کی حق تلفی کرتے رہے لیکن ہم نے اس صورتحال کے تدارک کے لیے پہلے بھی سخت فیصلے کیے اور آئندہ بھی اس بارے میںکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ آرگنائزنگ سیکریٹری نے واضح کیا کہ چیمپئن شپ کے بعد بھی اگر کسی کھلاڑی نے اپنی عمر کے حوالے سے غلط بیانی کی تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
رانا مجاہد علی نے کہا کہ ایونٹ میں شریک باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر اسے نیشنل کیمپ اورانٹرنیشنل سطح پر ایکسپوژر دیا جائے گا۔ اس موقع پر سابق اولمپیئن طاہر زمان نے بتایاکہ چیمپئن شپ کے دوران ہاکی کی تاریخ میں پہلی بار تین قوانین متعارف کرائے جائیں گے، ہر میچ میں20، 20 منٹ کے3 ہاف ہوں گے جن میں پانچ، پانچ منٹ کا وقفہ ہوگا۔ شارٹ کارنر لگانے کے لیے 4 جبکہ گول کیپر سمیت ڈیفنس میں 3کھلاڑی ہوں گے۔
شارٹ کارنر کا وقت زیادہ سے زیادہ15 سیکنڈز ہوگا۔ ڈیفنس میں 8 کھلاڑی25 گز سے پیچھے جبکہ 3کھلاڑی فارورڈ لائن میں رہنے کے پابند ہوں گے، ہر ٹیم میچ میں ایک مرتبہ ڈیڑھ منٹ کا ٹائم آئوٹ لے سکے گی۔ میچ کے دوران کھلاڑی کی ہاکی پر ہاکی مارنے والے کو گرین کارڈ دکھا کر گرائونڈ سے باہر بھیج دیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ایونٹ میں کامیابی کی صورت میں نئے قوانین انٹرنیشنل اور ایشین ہاکی فیڈریشنزبھجوائے جائیں گے۔