قومی گالف چیمپئن شپ اختتامی مرحلے میں داخل ہوگئی
پروفیشنل ایونٹ میں ٹائٹل کیلیے ابتدائی5پوزیشنز پر موجود پلیئرزمیں سخت مقابلہ.
پروفیشنل ایونٹ میں ٹائٹل کیلیے ابتدائی5پوزیشنز پر موجود پلیئرزمیں سخت مقابلہ۔ فوٹو: فائل
42 ویں قومی گالف چیمپئن شپ اختتامی مرحلے میں داخل ہوگئی،ڈی ایچ اے کنٹری اینڈ گالف کلب میں پروفیشنل ایونٹ میں ٹائٹل کیلیے ابتدائی پانچ پوزیشنز پر موجودگالفرز میں سخت مقابلہ ہے، ان میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔
اسلام آباد کے محمد نذیر سر فہرست جبکہ گزشتہ روز سبقت حاصل کرنے والے ان کے بھائی محمد منیر تیسرے نمبر پر آگئے،لاہور گیریژن کے مطلوب احمد اور ڈی ایچ اے کراچی کے عمران علی خان یکساں اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، امداد حسین چوتھی پوزیشن پر ہیں جبکہ پانچویں نمبرپر اسلام آباد کے طالب حسین اور کراچی کے وحید بلوچ مشترکہ طور پر قابض ہیں۔
امیچر ایونٹ میں راولپنڈی کلب کے غضنفر محمود نے سبقت قائم رکھی، ملتان کے ذوالفقار علی دوسری اوراسلام آباد کلب کے مباذ احمد تیسری پوزیشن پر ہیں،دوسری جانب سینئرز پروفیشنلز ایونٹ میں لاہور جیمخانہ کے محمد الیاس اور اسلام آباد کلب کے محمود کیانی مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر ہیں،کراچی کے حسن اکبر کا نمبر دوسرا جبکہ لاہور جیمخانہ کے اصغر علی تیسرے نمبر پر ہیں۔ اتوار کو فائنلز ہوں گے۔