جرمن ویمنز ٹینسماریا شراپووا ٹائٹل سے ایک فتح دور
اینجلیک کیربر کو شکست،مراکش ایونٹ میں شیوانے نے چنیلی شیپرز کو ہرا دیا
اینجلیک کیربر کو شکست،مراکش ایونٹ میں شیوانے نے چنیلی شیپرز کو ہرا دیا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
جرمن ویمنز ٹینس میں دفاعی چیمپئن ماریا شراپووا ٹائٹل سے ایک فتح کی دوری پر پہنچ گئیں۔
انھوں نے سیمی فائنل میں میزبان حریف اینجلیک کیربر کو 6-3،2-6 اور 7-5 سے ٹھکانے لگادیا،26 سالہ روسی اسٹار نے سیمی فائنل میں بھی تین سیٹ کا بھرپور مقابلہ کیا،اس سے قبل بھی دونوں میچز میں انھیں اتنے ہی سیٹس کھیلنا پڑے تھے، جہاں انھوں نے لوسیا سفارووا اور پھر اینا ایوانووک کو پچھاڑ کر فائنل فور میں جگہ بنائی تھی،جرمن پلیئر بھی شراپووا کے اعتماد میں دراڑ نہیں ڈال پائیں اور اعزاز کا دفاع ان سے ایک فتح کی دوری پر ہیں۔
فرنچ اوپن چیمپئن شراپووا نے مجموعی طور پر اپنے تین میچز میں ساڑھے سات گھنٹے تک کلے کورٹ پر گذارے ،سیمی فائنل میں وہ پہلا سیٹ دو بریکس کے ساتھ باآسانی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں تاہم کیربر نے جوابی وار کرتے ہوئے دوسرا سیٹ جیتا، تیسرے سیٹ میں دونوں پلیئرز کے درمیان اعصاب شکن جنگ ہوئی،جس میں کیربر کسی طور ہتھیار ڈالنے پر آمادہ نہیں تھیں لیکن دو گھنٹے 16 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں شراپووا ہی فاتح بنیں، جرمن پلیئر نے چند عمدہ لائن شاٹس کھیل کر روسی حریف کو پریشان کیا اور ایک مرحلے پر تیسرا سیٹ 5-5 سے برابر بھی ہوا تاہم ماریا نے تیسرے اور فائنل بریک پر میچ جیت لیا۔
شراپووا نے کہا کہ شاندار کھیل پر کیربر داد کی مستحق ہے، میں نے گذشتہ برس فرنچ اوپن سے قبل اسٹٹ گارٹ میں یہ ایونٹ جیتا تھا لہذا اس مرتبہ بھی رولینڈگیروس ایونٹ میں جانے سے قبل یہاں پر ٹائٹل فتح بہت اہم ہوگی، فائنل میں ماریا شراپووا کا سامنا سیکنڈ سیڈ چین کی لینایا امریکی کوالیفائر بیتھنی میٹک سینڈز سے ہوگا جو دوسرے سیمی فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔دوسری جانب مراکش میں جاری ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں فرانسسکا شیوانے نے چنیلی شیپرز کیخلاف 7-6(7/4) اور 6-1 سے کامیابی حاصل کرلی، اسپین کی لینو ڈومنگوئز نے لگسمبرگ کی ایم منیلا کو 2-6،6-0 اور 6-1 سے مات دیکر فائنل میں جگہ بنائی۔