بلاجوازامریکا کی حمایت نے ملک کوبدامنی میں مبتلا کیا فضل الرحمن
غریب عوام انتخابات میں سرمایہ داروجاگیردارکی غلامی سے نکلنے کا فیصلہ کریں.
اسلام کے نام پربننے والے ملک کولادین بنانے والوں کیلیے یہاں کوئی جگہ نہیں،خطاب۔ فوٹو: فائل
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہاہے کہ انگریز نے اس ملک میں طبقاتی نظام وراثت میں چھوڑاہے۔
غریب عوام کو عام انتخابات میں سرمایہ دار اور جاگیردار طبقے کی غلامی سے نکلنے کا فیصلہ کر نا ہوگا، ملک کو فلاحی ریاست بنانے کیلیے مزدور کو اس کا حق دینا ہوگا، ماضی کے حکمرانوں کی آنکھیں بند کرکے بلاجواز امریکا کی حمایت نے ملک کو بدامنی میںمبتلا کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف انتخابی حلقوں میں انتخابی اجتماعات سے خطاب اور پارٹی راہنمائوں سے گفتگو میںکیا۔ مولانافضل الرحمٰن نے کہاکہ انتخابات کے التواکا کوئی خطرہ نہیں۔ اگر ایسی کوئی کوشش کی گئی تو اس کے نتائج ملک کیلیے اچھے نہیں ہوں گے۔
نعروں کی سیاست کرنے والوں نے غریب عوام کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لیاہے۔ غریب عوام کے حقوق کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ سرمایہ دار اور جاگیردار طبقہ ہے۔ انھوں نے کہاکہ جے یوآئی اقتدار میں آکر غریب عوام کو حقیقت میں ریلیف دے گی اور ملک میں خوشحالی لائے گی۔ جے یوآئی ملک کو سیکولرریاست بنانے کے راستے میںسب سے بڑی رکاوٹ تھی اور رہے گی۔ اسلام کے نام پر بننے والے ملک کو لادین ریاست بنانے والوں کے لیے ملک میںکوئی جگہ نہیں۔ انتخابات کے قریب پرتشدد واقعات افسوس ناک ہیں۔
انھوں نے کراچی میں اے این پی کے دفتر پر دھماکے اور مفتی نظام الدین شامزئی کے بھائی ڈاکٹر عزیزالدین سمیت دیگر افراد کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ نگراں حکومت امن وامان کے حوالے سے اپنی ذمے داریاں پوری کرے۔