ایس آئی یو مطلوب 10بھتہ خوروںکے نام اورتصاویر جاری
ملزمان کی گرفتاری میں مدد کرنے یا ان کے بارے میں اطلاع دینے والے کو مناسب انعام دیا جائے گا، ایس آئی یو حکام۔
گرفتاری میں مدد یا انکے بارے میں اطلاع دینے والے کو انعام دیا جائیگا،پولیس۔ فوٹو ایکسپریس
لاہور:
اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ ( ایس آئی یو)کے انسداد بھتہ سیل نے انتہائی مطلوب 10 بھتہ خوروں کے نام اور تصاویر جاری کردیں ، اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تمام ملزمان بھتہ اور دیگر وارداتوں میں انتہائی مطلوب ہیں ۔
ملزمان میں مگسی گروپ کا احمد علی مگسی ، سید کامران جیلانی عرف کالا ، سلطان خان گروپ کا ملک آصف اور دانش ، بھولو قریشی گروپ کا راجو الدین عرف بھوٹو ، عبدالرحمن عرف اشوک ، فرحان قریشی ، محمد فخر عرف پڈی ، شیراز عرف کامریڈ اور سہیل گروپ کا سہیل شامل ہے ، ایس آئی یو حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری میں مدد کرنے یا ان کے بارے میں اطلاع دینے والے کو مناسب انعام دیا جائے گا جبکہ اطلاع دینے والے کا نام مکمل طور پر صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔