برطانوی سنگر روبی ولیمز اپنی نازیبا حرکتوں سے باز نہ آئے
روبی ولیمز نے جاتے جاتے کیمرے کے سامنے ہاتھ کی درمیانی انگلی دکھا کر نیا تنازع چھیڑ دیا۔
روبی ولیمز نے جاتے جاتے کیمرے کے سامنے ہاتھ کی درمیانی انگلی دکھا کر نیا تنازع چھیڑ دیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا
ورلڈ کپ کی تقریب میں پرفارم کرنے والے برطانوی سنگر روبی ولیمز اپنی نازیبا حرکات سے باز نہ آئے۔
روبی ولیمز نے جاتے جاتے کیمرے کے سامنے ہاتھ کی درمیانی انگلی دکھا کر نیا تنازع چھیڑ دیا، انھوں نے تقریب میں تین گانے گائے،اس میں ان کا متنازع نمبر 'پارٹی لائک آ رشین' شامل نہیں تھا، اپنے ایکٹ کے اختتام پر جب وہ اسٹیج سے رخصت ہونے لگے تو کیمرے کے سامنے اپنی درمیانی انگلی سے نازیبا اشارہ کیا، جس کا سوشل میڈیا پر کافی چرچا ہورہا ہے۔