بھارت نے پہلے ہی دن افغان ٹیم کو ٹیسٹ کا سبق پڑھا دیا
دھون کی لنچ سے قبل سنچری،مرلی وجے بھی اسکورکوتہرے ہندسوں تک لے گئے
راہول کی ففٹی،بارش سے متاثرہ میچ میں میزبان سائیڈ کے6 وکٹ پر334 رنز۔ فوٹو: اے ایف پی
بنگلور میں پہلے ہی دن بھارت نے افغانستان کوٹیسٹ کا سبق پڑھا دیا۔
افغانستان کو اپنی تاریخ کے پہلے ٹیسٹ میں ہی بھارتی اوپنرز مرلی وجے اور شیکھر دھون کی جانب سے تلخ سبق سیکھنا پڑا،اوپنرز نے 168 رنز کا آغاز فراہم کیا، شیکھر دھون 96 بالز پر 107 رنز بناکر فاسٹ بولر یامین احمد زئی کی گیند پر محمد نبی کا کیچ بنے، انھوں نے ابتدائی روز لنچ سے قبل سنچری اسکور کرنے والے پہلی بھارتی کرکٹر کا بھی اعزاز حاصل کیا، مجموعی طور پر وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے چھٹے بیٹسمین ہیں۔
مجموعی اسکور 280 ہوا تو دوسرے اوپنر مرلی وجے کو وفادار نے ایل بی ڈبلیو کیا، بیٹسمین کو ریویو لینے کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ لوکیش راہول 54 رنز بناکر یامین احمد زئی کی دوسری وکٹ بنے، قائم مقام کپتان راہنے کو 10 رنز پر راشد خان نے ایل بی ڈبلیو کیا تاہم اس کیلیے انھیں تھرڈ امپائر کا سہارا لینا پڑا۔
چتیشور پجارا کو مجیب الرحمان نے گلی میں موجود محمد نبی کی مدد سے قابو کیا، جنھوں نے دائیں جانب ڈائیو لگا کر بڑی خوبصورتی سے لو کیچ کو اپنے ہاتھوں میں محفوظ کیا، پجارا نے 35 رنز بنائے، کارتھک (4) رن آئوٹ ہوئے۔
پہلے دن کے کھیل کا اختتام ہوا تو بھارت نے 6 وکٹ پر 347 رنز بنالیے تھے، پانڈیا 10 اور ایشون 7 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے، یامین نے 2 وکٹیں لیں، میچ بارش سے بھی متاثر ہوا۔