مرمت کیلیے بیک وقت 3 فلائی اوور بند شہری پریشان
قائدآبادفلائی اوور،ڈرگ روڈاسٹیشن کےسامنےرائٹ ٹرن فلائی اووراورشہیدملت فلائی اوورکاایک ٹریک بندہونےسے بدترین ٹریفک جام.
ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز کے عہدے پر جونیئر اور کم تجربہ رکھنے والے افسرکی تعیناتی سے محکمے کے انتظامی اورتکنیکی امور بری طرح متاثر ہورہے ہیں، ذرائع بلدیہ عظمیٰ. فوٹو: ایکسپریس
بلدیہ عظمیٰ کے محکمہ انجینئرنگ نے بدترین نااہلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیک وقت کراچی کے تین فلائی اوورز مرمت کے نام پر بند کردیے ہیں جس کے باعث شہر میں بدترین ٹریفک جام ہورہا ہے۔
کراچی کے شہری بلدیہ عظمیٰ کے انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی نااہلی کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان کا کوئی پرسان حال ہی نہیں، اس صورتحال سے شہریوں میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے، تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ میں ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز کے عہدے پر ایک جونیئر اور کم تجربہ رکھنے والے آفیسر کی تعیناتی سے محکمے کے انتظامی اور تکنیکی امور بری طرح متاثر ہورہے ہیں، محکمے نے بیک وقت قائدآباد فلائی اور، ڈرگ روڈ اسٹیشن کے سامنے رائٹ ٹرن فلائی اوور اور شہید ملت فلائی اوور کا ایک ٹریک بند کردیا ہے جس کے باعث ان علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہورہا ہے۔
شہید ملت ایکسپریس وے اور شارع فیصل پر شہری کئی کئی گھنٹے پھنسے رہتے ہیں، نااہلی کی انتہا یہ ہے کہ ڈرگ روڈ اسٹیشن کے سامنے فلائی اوور کی مرمت کے دوران شہریوں کو متبادل راستہ فراہم کرنے کی زحمت بھی گوارہ نہیں کی گئی ہے جس کے باعث کراچی کے شہری شدید ذہنی وجسمانی اذیت کا شکار ہوگئے ہیں، ان فلائی اوور کی مرمت کا کام بھی ہنگامی بنیادوں پر کرنے کے بجائے انتہائی سست روی کا شکار ہے، بلدیہ عظمیٰ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیاز سومرو نامی ایک جونیئر اور کم تجربہ رکھنے والے آفیسر کو انتہائی اہم عہدے پر تعیناتی کے باعث محکمہ انجینئرنگ انتظامی اور تکنیکی بحران کا شکار ہے۔
محکمے کے افسران نے بلدیہ عظمیٰ کے ایڈمنسٹریٹر سے اپیل کی ہے کہ اگر کچھ ''ناگزیر وجوہات'' کے باعث نیازسومرو کو فارغ کرنا ممکن نہیں،محکمہ انجینئرنگ میں سینئر ڈائریکٹر آپریشن کی اسامی پیدا کرکے کسی سینئر اور تجربہ کار آفیسر کو اس عہدے پر تعنیات کیا جائے، اس عہدے پر تعینات انجینئرمحکمے کے تمام انجینئرنگ کے معاملات دیکھے، اس طرح نیازسومرو کو جن وجوہات کے باعث ایڈجسٹ کرنا ضروری ہے وہ بھی ایڈجسٹ ہوجائیں گے اور محکمہ بھی کسی اہل، تجربہ کار، باصلاحیت اور سینئر آفیسر کی نگرانی میں اپنے فرائض کی انجام دہی شروع کردیگا بصورت دیگر اگر فوری طور پر محکمہ انجینئرنگ میں کوئی انتظامی فیصلے نہیں کیے گئے تو محکمے کا انتظامی اور تکنیکی ڈھانچہ تباہ ہوجائیگا۔