ٹیکس فراڈ کیس کرسٹیانو رونالڈو 2 برس جیل اور 188 ملین یورو جرمانے پر آمادہ

رونالڈو کے فوری طور پر جیل بھیجے جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

رونالڈو کے فوری طور پر جیل بھیجے جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ فوٹو : سوشل میڈیا

ٹیکس فراڈ مقدمے میں پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو اور اسپینش ٹیکس حکام میں معاہدہ طے پاگیا۔


پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو اور اسپینش ٹیکس حکام میں معاہدہ کے تحت رونالڈو نے 2 برس جیل اور 18.8 ملین یورو جرمانہ ادائیگی پر آمادگی ظاہر کردی ہے، اس کے باوجود رونالڈو کے فوری طور پر جیل بھیجے جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ہسپانوی قوانین کے مطابق 2 برس سے کم جیل کی سزا پہلی بار آزمائشی طور پر رہتی ہے، 33 سالہ فٹبالر پر14.7 ملین یورو ٹیکس چھپانے کے الزامات تھے جس کی انھوں نے اپنے ایجنٹ کے ذریعے تردید کی تھی۔
Load Next Story