پولیس حمزہ کے قاتل سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرنے میں ناکام

مقدمہ درج، ملزم شعیب باقاعدہ گرفتار،عمل خان کوبھی جلد گرفتار کرلیں گے،پولیس

پولیس نے مقتول حمزہ کے والد طالب سہیل کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے جس میں ملزم شعیب اور سیکیورٹی گارڈ عمل خان کو نامزد کیا گیا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

درخشاں انویسٹی گیشن پولیس نوعمرلڑکے حمزہ کے قتل میں ملوث اصل ملزم سیکیورٹی گارڈ کو تاحال گرفتار نہیں کرسکی۔

تفصیلات کے مطابق درخشاں انویسٹی گیشن پولیس17سالہ حمزہ ولد طالب سہیل کے قتل کے اصل ملزم سیکیورٹی گارڈ عمل خان کو تاحال گرفتار نہ کرسکی، پولیس نے مقتول حمزہ کے والد طالب سہیل کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے جس میں ملزم شعیب اور سیکیورٹی گارڈ عمل خان کو نامزد کیا گیا ہے۔




درخشاں تھانے کے انویسٹی گیشن افسر علیم کلاچی نے بتایا کہ پولیس کو جائے وقوع سے ٹی ٹی پستول کے4 خالی خول ملے ہیں اہم شواہد بھی حاصل کر لیے آج فارنسک لیبارٹری بھیجا جائے گا، پولیس جلدقتل میں ملوث اصل ملزم سیکیورٹی گارڈ عمل خان کو گرفتار کر لے گی۔
Load Next Story