آئی پی ایل ہسی کی طوفانی اننگز چنئی نے کولکتہ کو پچھاڑ دیا
دہلی ڈیرڈیولز نے پونے واریئرز کو 15 رنز سے مات دیدی، ڈیوڈ وارنر 51 پر ناٹ آئوٹ.
آئی پی ایل : کولکتہ نائٹ رائیڈرز کیخلاف چنئی سپرکنگز کے آسٹریلوی اسٹار مائیکل ہسی کا دلکش اسٹروک، انھوں نے 59 گیندوں پر 95 رنز بنائے۔ فوٹو: بیی سی سی آئی
چنئی سپر کنگز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 14 رنز سے پچھاڑدیا ، مائیک ہسی نے 95 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
سریش رائنا 44رنز کے ساتھ نمایاں رہے ،دوسرے میچ میں دہلی ڈیرڈیولز نے پونے واریئرز کو 15 رنز سے مات دے دی، ڈیوڈ وارنر 51 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔ تفصیلات کے مطابق کولکتہ نائٹ رائیڈرز 201 رنز ہدف کے جواب میں 4 وکٹ پر 186 رنز تک محدود رہی، منوندر بسلا نے 61 گیندوں پر دو چھکوں اور 14 گیندوں پر 92 رنز بنائے، ان کی سنچری بنانے کی حسرتیں ہسی نے ڈائریکٹ تھرو سے رن آئوٹ کرکے خاک میں ملائیں، ایون مورگن 32 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔
اس سے پہلے چنئی سپر کنگز نے 3 وکٹ پر 200 رنز بنائے، وردھیمان ساہا اور مائیک ہسی نے ٹیم کو 103 رنز کی بنیاد فراہم کی، ساہا 39 رنز پر بھاٹیا کی گیند پر مورگن کا کیچ بنے، ہسی نے 59 گیندوں پر 2 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 95 رنز بنائے، سریش رائنا نے 44 رنز اسکور کیے۔ دوسرے میچ میں پونے واریئرز کی ٹیم 165 رنز کا ہدف حاصل نہیں کرپائی۔
مقررہ اوورز میں وہ 4 وکٹ پر 149 رنز تک محدود رہی، دونوں اوپنر روبن اتھاپا اور ایرون فنچ نے37، 37 رنز بنائے، یوراج سنگھ 31 رنز بنا سکے، عرفان پٹھان اور امیش یادیو نے دو،دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ اس سے پہلے دہلی ڈیرڈیولز نے 5 وکٹ پر 164 رنز بنائے، کپتان مہیلا جے وردنے 12 اور وریندر سہواگ صرف 28 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، انمکڈ چند 17 رنز تک محدود رہے، ڈیوڈ وارنر نے ناٹ آئوٹ 51 رنز بنائے، انھوں نے 25 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے چار چھکے اور اتنے ہی چوکے لگائے، کیدار جادھیو نے 25 رنز بنائے۔ اشوک ڈینڈا نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔