انگلش کرکٹرز کے بالوں کے ٹیسٹ ہونے چاہئیں ڈیرن بیچ
نشے کی بابت معلوم ہونے سے ٹام مینارڈ جیسے حادثوں سے بچاجاسکتا ہے۔
نشے کی بابت معلوم ہونے سے ٹام مینارڈ جیسے حادثوں سے بچاجاسکتا ہے. فوٹو: رائٹرز
انگلش کرکٹر جیڈ ڈیرن بیچ نے انگلش کرکٹ میں باقاعدگی سے کھلاڑیوں کے بالوں کے ٹیسٹ کی حمایت کی تاکہ ان کے کوکین یا دیگر خطرناک نشے کرنے کی بابت معلوم ہوسکے.
انھوں نے یہ بات اپنے آنجہانی ساتھی ٹام مینارڈ کی موت کے حوالے سے کہی، ان کا یہ بھی کہنا تھا انگلش کرکٹ میں باقاعدگی سے بالوں کے ٹیسٹ کے بعد شاید کوئی اوراس قسم کے حادثے کا شکار نہ ہو، برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں مینارڈ نے ایک بار پھر واضح کیا کہ وہ ٹام مینارڈ کے نشہ کرنے کی عادت سے ناواقف تھے، بیچ اور رورے ہیملٹن براوو وہ دو کرکٹر تھے جوکہ پراسرار موت کا شکار ہونے والے ٹام مینارڈ سے آخری مرتبہ ملے تھے۔
انھوں نے کہا کہ وہ بھی عام راتوں کی طرح کی ایک شب تھی، میں اور روے ، مینارڈ کے ساتھ موجود تھے، لوگ مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ وہ ہمارے ساتھ تھا اور ہمیں معلوم ہی نہیں تھا کہ وہ کوکین کا نشہ بھی کرتا ہے، اس شب بھی وہ تھوڑا ترنگ میں تھا، اس نے ہمیشہ کی طرح تھوڑا سا ڈانس بھی کیا اور پھر اپنے گھر چل دیا میں وہیں رورے کے گھر پر ٹھہر گیا، صبح مینارڈ کی دوست کلیری کی آمد سے آنکھ کھلی جوکہ رو رہی تھی ہم فوری طور پر مینارڈ کے گھر کی جانب گئے راستے میں انھیں کال بھی کرتے رہے مگر کسی نے فون نہیں اٹھایا، بعد میں ہمیں سرے کے چیف ایگزیکٹیو رچرڈ گولڈ کا فون آیا جس سے مینارڈ کی المناک موت کا علم ہوا۔ یاد رہے کہ مینارڈ کی لاش ریلوے ٹریک پر پائی گئی تھی۔