ملی بگ وائرس کا حملہ سیکڑوں ایکڑ پرکپاس کی فصل تباہ
سنجھورو اور نواح میں کپاس کی فصل پر ملی بگ وائرسکا حملہ ، کسان پریشان.
آبادگاروں کو لاکھوں کا نقصان، دیگر فصلیں بھی متاثر ہونے لگیں، وائرس پر قابو پانے کا مطالبہ. فوٹو فائل
سنجھورو اور نواح میں کپاس کی فصل پر ملی بگ وائرسکا حملہ ، کسان پریشان۔ دھیہ بٹور، آٹھوں میل، دیھہ سارکی سمیت گردونواح میں سیکڑوں ایکڑ رقبے پر کپاس کی فصل تیزی سے تباہ ہورہی ہے۔
آباد گار، امجد علی، محمد طفیل، شاہ محمد، اللہ بخش اور دیگر نے بتایا کہ زرعی ادویہ کے چھڑکائو کے باوجود یہ وائرس کنٹرول نہیں ہورہا ہے اور ہمیں لاکھوں کے نقصان کا سامنا ہے ،ملی بگ نے کپاس کے پودوں کا صفایا شروع کردیا ہے جبکہ دیگر فصلیں بھی متاثر ہورہی ہیں۔
آبادگاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملی بگ وائرس پر قابو پانے کیلیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں بصورت دیگر کپاس کی فصل کو شدید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔