بیڈمنٹن ایسوسی ایشن نے بھارتی اسپورٹس کوڈ اپنالیا
صدر تین بار منتخب ہوپائے گا، جنرل سیکریٹری اور خازن کو 2،2 باری ملے گی۔
عمر کی زیادہ سے زیادہ حد 70 برس ہوگی، بی اے آئی نے آئین میں ترمیم کرلی. فوٹو: وکی پیڈیا
بیڈمنٹن ایسوسی ایشن آف انڈیا ( بی اے آئی ) نے بھارتی حکومت کے متعارف کردہ اسپورٹس کوڈ پر عمل کرتے ہوئے اپنے آئین میں تبدیلی کرلی، جس کے بعد عہدیداروں کی عمر اور ان کے دورانیے کی حدیں مقرر کردی گئی ہیں۔
بھارتی وزارت کھیل نے انڈین اولمپکس ایسوسی ایشن ( آئی او اے ) اور نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز کو آئندہ ماہ آئی او سی میٹنگ سے قبل اسپورٹس کوڈ نافذ کرنے کا حکم دیا ہے، انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے بھارت کی اولمپک رکنیت معطل کررکھی ہے اور یہ معطلی ختم کرنے کیلیے بھارتی حکام کو آئندہ ماہ لوزانے طلب کررکھا ہے، بی اے آئی نے ہفتے کو اپنے سالانہ جنرل اجلاس کے دوران اپنے آئین میں ترمیم کرتے ہوئے ایسوسی ایشن عہدیداروں کی عمر اور ان کی معیاد کو طے کردیا ہے، بی اے آئی نے اپنے صدر کے لیے زیادہ سے زیادہ تین مرتبہ عہدے پر آنے کی گنجائش رکھی ہے، تاہم وہ ایک مرتبہ میں چار برس کیلیے ہوگا۔
اسی طرح خازن اور جنرل سیکریٹری بھی دو ، دو مرتبہ عہدوں پر منتخب ہوجائیں گے، لیکن انھیں تیسری مرتبہ اس پوزیشن پر آنے کا اختیار نہیں رہے گا، عہدیداروں کی زیادہ سے زیادہ عمر کی حد70 برس رکھی گئی ہے، بی اے آئی کے صدر اکھلیش داس گپتا نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے وزارت کھیل کے اسپورٹس کوڈ کی روشنی میں اپنے آئین میں ترامیم کرلی ہیں، جہاں تک صدر کے عہدے کا تعلق ہے ہم نے اس کیلیے تین باریاں رکھی ہیں ، ہر مرتبہ چار برس کیلیے تقرر کیا جاسکے گا۔
یعنی مجموعی طور پر کوئی بھی فرد 12 برس سے زائد اس عہدے پر براجمان نہیں رہ پائے گا، اسی طرح جنرل سیکریٹری اور خازن بھی 8 برس کے بعد اپنی پوزیشن پر رہنے کا کوئی حق نہیں رکھ پائیںگے، انھیں دو ، دو باریاں ملیں گی، تاہم داس گپتانے یہ بھی واضح کیا کہ انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے آئین کے مطابق صدر یا جنرل سیکریٹری کیلیے الیکشن لڑنے کا حق ایگزیکٹیو ممبر کو ہی ہوگا۔