اسٹیفنی رائس نے گلاسگو کامن ویلتھ گیمزکو ہدف بنالیا

آسٹریلوی تیراک ایونٹ میں شرکت کا حتمی فیصلہ نومبر میں فٹنس دیکھتے ہوئے کریں گی۔

آسٹریلوی تیراک ایونٹ میں شرکت کا حتمی فیصلہ نومبر میں فٹنس دیکھتے ہوئے کریں گی. فوٹو: رائٹرز

ISLAMABAD:
آسٹریلیا کی اولمپک چیمپئن سوئمر اسٹیفنی رائس آئندہ برس شیڈول گلاسگو کامن ویلتھ گیمز کے ذریعے کھیل میں واپسی کیلیے پرتول رہی ہیں۔

تین مرتبہ اولمپک میں طلائی تمغہ پانے والی رائس نے تصدیق کی ہے کہ وہ 2014 گلاسگو کامن ویلتھ گیمز کے ذریعے کھیل میں واپسی کی کوشش کرینگی، لندن اولمپکس کے بعد سے رائس اب تک محض چار مرتبہ سوئمنگ پول میں اتری ہیں، کندھے کی سرجری کے پیش نظر انھوں نے ایک برس تک خود کو کھیل سے دور رکھا اور ابھی وہ کھیل میں اپنے مستقبل کے بارے میں غور کررہی ہیں، گیمز میں شرکت کا حتمی فیصلہ وہ رواں برس اپنی جسمانی حالت کو دیکھتے ہوئے نومبر میں کرینگی۔




ان کا کہنا ہے کہ نومبر تک میں فل پول ٹریننگ شروع کرنے کے قابل ہوجائونگی اور پھر دن بہ دن بہتری پاتے ہوئے 60 کلومیٹر ہفتے کی سوئمنگ کے بعد میں خود کو کسی ایونٹ میں شرکت کے قابل بنالوں گی، رائس 400 میٹر میڈلے میں شرکت کا خارج از امکان قرار دے چکی ہیں، جس میں انھوں نے بیجنگ اولمپکس میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا، اس کی بجائے وہ 100 میٹر بٹرفلائی، 100 اور200 میٹر فری اسٹائل میں توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔
Load Next Story