بم دھماکے الیکشن کو التوا میں ڈالنے کی سازش ہیں نہال ہاشمی
شہر میں پے درپے بم دھماکے نگراں حکومت کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے،پریس کانفرنس.
شہر میں پے درپے بم دھماکے نگراں حکومت کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے،پریس کانفرنس. فوٹو: فائل
پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے صدر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ سندھ کی نگراں حکومت دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کی جان ومال کے تحفظ بالخصوص انتخابی امیدواروں اور ووٹروں کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے۔
کراچی میں بم دھماکے نگراں حکومت کی نااہلی اور ناکامی کا ثبوت ہے،اتوار کی شام پریس کانفرنس میں نہال ہاشمی نے عمران خان کو متنبہ کیا کہ وہ نواز شریف کے خلاف غلط زبان استعمال کرنے سے باز رہیں،کراچی میں بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دھماکوں کے ذریعے عوام میں خوف پھیلا کر انتخابات ملتوی کرانے کی سازش کی جارہی ہے، نگراں حکومت بلکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی دہشت گردوں کی سرکوبی میں ناکام رہے ہیں، عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔
نہال ہاشمی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آکر کراچی سے دہشت گردی اور بھتہ خوری کا خاتمہ کردے گی،انھوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ کہ وہ یہ بتائیں کہ انصاف کے نام پر انھوں نے اپنے پرانے کارکنوں کے ساتھ کیا انصاف کیا، پرویز مشرف کی کابینہ اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ٹھکرائے لوگوں کو تحریک انصاف میں شامل کرکے وہ کس انقلاب کی بات کررہے ہیں۔