میرا مقابلہ شخصیات سے نہیں حلقے کے مسائل سے ہے بندیا رانا

انتخابی مہم معطل ہے اپنی فتح کے لیے کسی کا بیٹا یا بھائی قربان نہیں کرسکتی۔

سابق حکومت نے حلقہ 114کے عوامی مسائل حل نہیں کیے، ایکسپریس سے گفتگو. فوٹو: ایکسپریس نیوز

عام انتخابات میںصوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس114سے انتخاب لڑنے والی امیدوار اورخواجہ سرائوں کی صدر بندیا رانا نے واضح کیا ہے کہ حلقے میں ان کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ ان کی جنگ حلقے کو درپیش مسائل سے ہے۔

حلقے کے مسائل میں صاف پانی کی عدم دستیابی،سیوریج کا ناقص نظام،غیرپختہ سڑکیں،تعلیمی وصحت کے اداروں کی خستہ حالی اور خواجہ سرائوںکے حقوق کی پامالی وغیرہ شامل ہے حلقے میں انتخابات جیتنے کی صورت میں وہ بطورخاص لڑکیوں کے لیے سلائی وکڑھائی اور بیوٹی پارلر کورسز کے لیے ادارے کھولیں گی،ان خیالات کا اظہار انھوںنے ''ایکسپریس'' سے گفتگو میں کیا،بندیا رانا نے کہا کہ خواجہ سرائوں کے ملازمت کوٹے پر عمل، صحت اور تعلیم کی سہولتیں گزشتہ حکومت نے فراہم نہیں کی،سیاسی جماعتوں کے منشور میں ہمارے حقوق کی بات نہیں کی گئی، گزشتہ حکومت میں حلقہ 114کے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا گیا۔




انھوں نے کہا کہ انتخابات میں تشہیری مہم کے لیے جلسے و جلوس عدم تحفظ پر معطل کردیے ہیںکیونکہ فتح کے لیے کسی کا بیٹا یا بھائی قربان نہیں کیا جاسکتا وہ گزشتہ 20 سال سے مذکورہ حلقے کے عوام کے ہر دکھ وغم میں شریک ہیں،بندیارانی نے کاکہناتھاکہ حلقے کے صاحب حیثیت افراد انھیں نتخابی مہم کے لیے اسٹیکرز،بینرز اور پوسٹرز مفت فراہم کررہے ہیں،تشہیری مہم کے لیے فلاحی ادارے پناہ ادارہ، عورت فائونڈیشن اور انسانی حقوق کے دیگرادارے سر فہرست ہیں مذکورہ اداروں نے اپنی ویب سائٹ پران کااکائونٹ نمبرجاری کردیا ہے تاکہ اپنی استطاعت کے مطابق لوگ ان کی مدد کر سکیں۔
Load Next Story