لوئردیرخون کی ہولی نوبیاہتا دلہن سمیت 5 افراد ہلاک
بارات کی واپسی پرقاشوڈل کے مقام پرتاک میں بیٹھے افراد نے فائرنگ کردی،2 زخمی.
بچہ اوردلہن سمیت3خواتین موقع پرہی جاں بحق،ملزمان سے دشمنی چلی آرہی ہے،دولہا. فوٹو: فائل
لوئردیر میں بارات کی بس پر اندھادھند فائرنگ سے دلہن سمیت 5افراد جاںبحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے، شادی کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔
اتوار کی صبح تترتحصیل ثمرباغ کے رہائشی محمدانور کی بارات دلہن لے کر واپس جارہی تھی کہ قاشوڈل کے مقام پر پہلے سے تاک میں بیٹھے کشرخان و دیگر افراد نے اندھادھند فائرنگ کردی جس سے دلہن کائنات سمیت 4عورتیں اور 3سالہ بچہ بلال جاںبحق جبکہ رضیہ بی بی اور رشید شدید زخمی ہوئے۔
تھانہ ثمرباغ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے دولہا نے بتایاکہ ملزمان کے ساتھ ان کی دیرینہ دشمنی چلی آرہی ہے۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔